کھانا بناتے وقت شیف کی استعمال کردہ ایسی ٹپس جو آپ کو بھی ماہرِ شیف بنا سکتی ہیں ۔۔۔ جانیئے مشہور شیف کے بتائے ہوئے 5 بڑے راز

image

کھانا ذائقہ دار ہو اور ہوٹل کی طرح ہی بنے، یہ تو ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے، بلکہ اب تو مرد حضرات بھی مزیدار کھانے بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پیٹ صحیح سے بھر جائے۔ اب چونکہ کھانوں میں ورائٹی اتنی آگئی ہے کہ ایک طریقے سے کھانے بنائے نہیں جاسکتے تو لوگ شیف کی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اور ہم بھی آپ کو وومن کارنر میں مختلف شیف کی بتائی گئی ٹپس بتاتے ہیں۔

آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں مشہور کوگنگ پروگرام ماسٹر شیف کی ونر شپرا کھنا کی 5 بہترین بتائی گئی ٹپس جو آپ کے کام کو آسان کر دیں۔

شپر کھنا کی ٹپس:

٭ پیاز میں بُو:

اکثر سلاد بنانے کے لئے پیاز کو پہلے کاٹ کر رکھ لیتے ہیں مگر جب اس کو کھاتے ہیں تو اس میں سے بُو آنے لگتی ہے یا کبھی سالن کی گریوی بنانے کے لئے پیاز ڈالتے ہیں تو اس میں سے مہک آنے لگتی ہے۔ اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ پیاز جس برتن میں کاٹ کر رکھیں اس میں ہلکا سا چُٹکی بھر نمک چھڑک دیں اور پھر اس کے بعد اس میں پیاز رکھیں۔ پیاز سے کبھی مہک نہیں آئے گی۔

٭ شوربے والے سالن کو بنانے کی خاص ٹپ:

کسی بھی شوربے والے سالن کو بناتے وقت اس میں سارا مصالحہ الگ الگ کرکے ڈالیں یعنی ادرک، لہسن، کالی مرچ، ہلدی کو ایک ساتھ نہ ڈالیں، بلکہ ایک ایک کرکے ڈالیں اور سالن میں جتنا پانی آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کا آدھا پانی آپ سالن کو بھونتے وقت ڈالیں تاکہ مصالحہ پتیلی میں نہ لگے اور یہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔

٭ بھگار لگانے کا طریقہ:

شپرا اپنے کھانوں میں بھگار اس طرح لگاتی ہیں:

- حسبِ ضرورت آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی اور حسبِ ضرورت زیرہ ڈال کر 2 سیکنڈ پکائیں اور آخر میں صرف ایک انچ کا ٹکڑا ادرک ڈالیں ۔ لیجیئے بھگار تیار ہے اب دال ہو یا سبزی سب ہی ذائقہ دار بنیں گی۔

٭ دہی کیسے استعمال کریں؟

کھانے میں دہی ڈالنے سے قبل اس میں کالی مرچ ڈال کر مکس کریں، اس سے دہی کھٹی رہے گی اور سالن مزید ذائقہ دار بنے گا۔

٭ چاول بنانے کا طریقہ:

چاولوں میں ابالتے وقت لیموں کا رس یا سفید سرکہ ڈالیں اور اُبلنے کے بعد ان میں پودینے کے پتے ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے ڈھک دیں۔ پھر اس کو کھائیں، آپ کو ذائقہ ہی الگ محسوس ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Chief Ki Tips Jo Khane Ko Mazedar Banaye

Chief Ki Tips Jo Khane Ko Mazedar Banaye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chief Ki Tips Jo Khane Ko Mazedar Banaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.