باورچی خانے کا سنک تو ہم صاف کرلیتے ہیں لیکن اس کی نالیوں میں اکثر چکنائی اور کچرا رہ ہی جاتا ہے جس سے وہ جلد ہی بند ہوجاتی ہیں اوراس میں پانی ٹہر جاتا ہے۔ تو اس میں ڈالیں بس یہ دو چیزیں پھر دیکھیں تھوڑی ہی دیر میں نالیاں بالکل صاف!
طریقہ:
٭ دو چمچ کپڑے دھونے والا سوڈا اور سرکہ ڈال کر تین سے چار منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ انتہائی گرم پانی نالی میں گرا دیں اور پھر اچھی طرح برش یا کپڑے سے صاف کریں اور ایک بار پھر گرم پانی بہا دیں۔
٭ لیجئیے سنک کی نالیاں کچرے اور گندگی سے بلکل پاک ہوجائیں گی۔