پانچ ایسے آسان طریقے جو رکھیں چھپکلی کو آپ کے گھر سے دور رہنے پر مجبور

image
چھپکلیاں آپ لوگوں کو بھی اپنی دیواروں پر گھومتی پھرتی نظر آتی ہوں گی۔۔۔ ڈھیروں جتن کرتے ہوں گے ان کو بھگانے کے لئے۔۔۔۔ مگر پھر بھی یہ آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتی ہیں۔۔۔ تو استعمال کریں یہ طریقے اور بھگائیں سب چھپکلیوں کو بغیر مارے۔۔۔۔۔

1: انڈے کے چھلکے

انڈہ کھانے کے بعد چھلکا نہ پھینکیں بلکہ اس کے چند بڑے ٹکڑے کر لیں اور ان کو گھر کے اس حصے میں ڈال دیں جہاں چھپکلیاں زیادہ رہنا پسند کرتی ہیں۔۔۔ ان چھلکوں کو تمام چھپکلیاں کوئی خطرناک شکاری سمجھ بیٹھیں گی ۔۔۔۔

روزانہ ان چھلکوں کو تبدیل کرلیں تاکہ خوف بنا رہے۔۔ اور آپ دیکھیں گے کہ آہستہ آہستہ تمام موزی چھپکلیاں آپ کو چھوڑ کر چلی جائیں گی۔۔۔

2: کافور کی گولیاں:

کافور کی چھوٹی گولیوں کو چولہے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال دیں۔۔۔ساری چھپکلیاں اس کو مزیدار کھانا سمجھ کے کھانے جائیں گی اور وہیں دنیا سے رخصت ہوجائیں گی۔۔۔۔

3: لہسن اور پیاز

لہسن اور پیاز کی مہک چھپکلیوں کو قطعی نا پسند ہے۔۔۔ اس لئے آپ گھر کے مختلف کونوں میں لہسن کے جوے اور پیاز کے کٹے ہوئے ٹکڑے ڈال دیں ۔۔۔ اس سے چھپکلیوں کو سر درد ہونے لگے گا اور وہ جلد ہی آپ کے گھر کو خدا حافظ کر دیں گی۔۔

4: کالی مرچ کا اسپرے

کالی مرچوں کا اسپرے اگر آپ بخیریت اپنے گھر کی دیواروں پر کر سکتے ہیں تو کر دیجیئے اس سے چھپکلیوں کی آنکھیں دکھنے لگیں گی۔۔۔ اور وہ اپنی جان بچانے کے لئے کوئی دوسرا ٹھکانا ڈھونڈھ لیں گی۔۔۔

5: مور کے پر

مور کے پر سے چھپکلی بہت ڈرتی ہے۔۔۔ اس لئے گھر کی دیواروں پر مور کے پروں کو لگا دیں اس سے گھر کی خوبصورتی بھی بڑھے گی اور چھپکلیوں سے چھٹکارا بھی حآصل ہوجائے گا۔۔۔

امید کرتے ہیں کہ اب چھپکلیاں آپ کے گھر کا راستہ بھول جائیں گی۔۔ اور آپ سکون سے رہ سکیں گے۔۔

You May Also Like :
مزید

Chipkali Ko Bhagane Ka Tarika

Chipkali Ko Bhagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chipkali Ko Bhagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.