کیا آپ بھی گھر میں موجود چھپکلیوں سے پریشان ہیں؟ اب مہنگی دوائیوں کی ضرورت نہیں بس پانی میں یہ دو چیزیں ملائیں اور چھپکلی سے چھٹکارہ حاصل کریں

image

گرمیوں اور مون سون کے بعد جہاں ایک طرف مکھیاں جینا حرام کرتی ہیں وہیں دوسری طرف چھپکلیاں بھی گھروں میں پناہ کی غرض سے ڈیرہ جما لیتی ہیں، ایسے میں خواتین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اگر یہ کچن میں گھر کرلیں تو کھانے میں گرنے کا ڈر لگا رہتا ہے اور اگر کمروں میں آجائیں تو خواتین اور بچوں کا ڈر کے مارے برا حال ہوجاتا ہے اور خاص کر جب گھر میں مہمان آجائیں اور اچانک سے چھپکلی کہیں سے نمودار ہوجائے تو شرمندگی کا باعث بن جاتا ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں ایک ایسا اسپرے بنانے کا طریقہ جس سے آپ چھکلیوں سے ہمیشہ کیلیئے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

چھپکی مار اسپرے بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے آپکو آدھا گلاس پانی لینا ہے اس میں آدھا کپ پیاز کا رس ڈالنا ہے (تین درمیانی پیاز سے آدھا کپ رس نکل جائے گا) پیاز ایک ایسی چیز ہے جسکی تیزی ہم انسانوں سے برداشت نہیں ہوتی اور ہمارے آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں تو چھپکلی سے کیا ہوگی۔ اسکے بعد اس میں آدھا چمچ سٹرک ایسڈ ڈالیں، اس ایسڈ سے چھپکلی بے ہوش ہوجاتی ہے بلکہ مر ہی جاتی ہے۔ ویسے تو پیاز اور سٹرک ایسڈ کی تیزی کافی ہوتی ہے چھپکلی بھگانے کیلیئے لیکن ہم اسکو اور زیادہ اسٹرونگ بنانے کیلیئے اس میں تین ڈھکن ڈیٹول بھی شامل کریں گے۔ اسکی خوشبو سے چھپکلی نیم بے ہوش ہوجاتی ہے یا وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔

اب ان ساری چیزوں کو ملا کر مکسچر بنالیں اور ایک اسپرے بوتل میں بھر کے ہر اس جگہ اسپرے کریں جہاں چھپکلی بیٹھی ہو یا پھر اس کے آنے کا اندیشہ ہو، جب بھی اسپرے کریں پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا ئیں تا کہ مکسچر صحیح سے مکس ہوجائے۔ اسکے علاوہ آپ روئی پر یہ اسپرے لگا کر بھی کچن، کیبنٹ اور الماریوں کے کونوں میں رکھ سکتے ہیں اس سے چھپکلی ان جگہوں پر نہیں آئے گی۔ یہ اسپرے آپ نے دن میں دو مرتبہ کرنا ہے اسکی خوشبو سے چھپکلیاں آپ کے گھر دوبارہ نہیں آئیں گی ۔

انڈے کے چِھلکے:

انڈے کے کھالی چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ گھر اور کچن کے کونوں میں رکھیں، اس سے بھی چھپکلیاں نہیں آتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Chipkali Ko Ghar Se Khatam Karne Ka Tarika

Chipkali Ko Ghar Se Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chipkali Ko Ghar Se Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.