چھپکلی نہ صرف دیکھنے میں ناگوار لگتی ہے بلکہ یہ زہریلی بھی ہوتی ہے۔۔ بعض اوقات کچن میں کھانے کے برتن کھلے رہ جائیں تو یہ اس میں گر جاتی ہیں۔ اسلیئے سب سے پہلے تو آپ کو یہ بات یاد رکھنی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے رات میں سارے برتن ڈھاک کے رکھنے ہیں۔
عام طور پر چھپکلیاں باتھ روم یا کچن میں نظر آتی ہے کیونکہ یہ دو ایسی جگہیں ہیں جہاں باہری ہوا کیلیئے چھوٹی سی کھڑکی لازمی ہوتی ہے اور وہیں سے انہیں گھر میں داخل ہونے کی جگہ ملتی ہے۔
اسلیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک ایسی آسان اور آزمودہ ٹپ جس کے استعمال سے چھپکلی آپ کے گھر سے کوسوں دور بھاگ جائے گی۔ تو چلیئے آپ کو بتاتے ہیں کیا ہے وہ ٹپ؛
چھپکلی مارنے کی ٹپ:
۔ سب سے پہلے 10 سے 12 لہسن کے جوے لیں اور انہیں ایک برتن میں ڈال کر ڈنڈے سے کچل دیں
۔ اسکے بعد اس میں ایک گلاس پانی اور 2 ٹکڑے ہینگ کے ڈال کر اسے بھی کوٹ لیں
۔ آدھے گھنٹے بعد اس پانی کو ایک اسپرے بوتل میں بھر کر اس میں تھوڑا ڈیٹول شامل کر کے مکس کریں
۔ اب جہاں جہاں چھپکلی نظر آئے وہاں یہ اسپرے کردیں، ہفتے میں 1 بار اس اسپرے کا استعمال کریں ساری چھپکلیاں مر جائیں گی یا پھر بھاگ جائیں گی۔