چھپکلیاں ہر گھر میں ہی ہوتی ہیں جو خطرناک ہیں بالخصوص جس گھر میں بچے ہوں۔ ویسے تو آپ نے کئی طریقے اور ادویات ان کے خاتمے کے لیے آزمائی ہونگی لیکن آج ہم آپ کو تین ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے چھپکلی آپ کے گھر میں دوبارہ نظر نہیں آئے گی۔
پہلا طریقہ

گھر کا کوئی بھی حصہ ہو جہاں چھپکلیاں آتی ہوں وہاں انڈوں کے چھلکے لٹکا دیں یا اس جگہ انڈے کے چھلکے رکھ دیں۔ چھپکلیاں ہرگز وہاں نہیں آئیں گی۔
دوسرا طریقہ

چھپکلیوں کو بھگانے کا دوسرا طریقہ بہت آسان ہے ۔ گھر میں جہاں چھپکلیاں آتی ہوں وہاں مور کا پر لگا دیں۔ اس سے آپ کا گھر سچ بھی جائے گا اور چھیپکلیوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔
تیسرا طریقہ

چھپکلیوں کو بھگانے کا تیسرا طریقہ یہ ہے کہ یوکلپٹس آئل ایک اسپرے بوتل میں ڈالیں اور جس جس جگہ چھپکلیاں آتی ہوں وہاں اس آئل کا اسپرے کردیں اس کی خوشبو بھینی بھینی سی ہوتی ہے جس سے چھپکلی ہمیشہ کے لیے بھاگ جاتی ہے۔