چولہا صاف کرنے کے کچھ گھریلو نسخے جس سے آپ کا چولہا ہوجائے بلکل نئے جیسا

image

کچن کی صفائی تو ہم سب ہی کرتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ گیس کے چولہے کو صاف رکھنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ کھانا ہم اسی پہ بناتے ہیں, اسلیئے کھانا بناتے وقت اردگرد کی صفائی کا خیال رکھیں تاکہ دیکھنے والے کا بھی دل خوش ہوجائے اور بنانے والے کو بھی اچھا لگے. آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ اپنے چولہے کو صاف کرسکتی ہیں جس سے اس پہ لگے داغ دھبے تو صاف ہونگے ہی بلکہ اس پہ لگی چکنائی بھی ختم ہوگی اور آپکا چولہا مہکے گا الگ.

چولہے کو صاف کربے کا طریقہ:

رات کو کھانا بنانے کے بعد جب چولہے کا کام ختم ہوجائے تو اس پر ٹیلکم پاؤڈر چھڑک کر پوری رات کیلئے چھوڑ دیں, ٹیلکم پاؤڈر جس طرح جسم سے پسینے اور چکنائی کو جذب کرکے اسے خشک کرتا ہے اسی طرح وہ آپکے چولہے کی چکنائی کو بھی جذب کرلے گا. اب اگلے دن ٹشو پیپر کو ہلکا سا گیلا کرکے ٹیلکم پاؤڈر کو پونچیں اسکے بعد بَرنر پہ ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسکوچ برائیڈ سے رگڑیں تاکہ اس کے سوراخوں میں جمی چکنائی صاف ہوجائے, تھوڑا ٹوتھ پیسٹ چولہے پر بھی لگائیں اور اسکوچ برائیڈ سے اچھی طرح صاف کرلیں. پھر گیلے کپڑے سے چولہے کو پونچ کر سوکھے کپڑے سے صاف کرلیں. آپ خود دیکھیں گے کہ آپکا چولہا بلکل نیا جیسا ہوگیا ہے.

دوسرا طریقہ:

• سب سے پہلے چولہے کے اردگرد تھوڑا سا سفید سرکہ ڈالیں پھر اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک کے آدھا لیموں نچوڑ کے ڈال دیں. اب اسے چاروں طرف ہلکے ہاتتھ سے پھیلا کر پندرہ منٹ کیلیئے چھوڑ دیں. اسکے بعد اسکوچ برائیڈ یا سِلور تار کی مدد سے اچھے سے رگڑیں جب داغ دھبے اور چکنائی نکل جائے تو اسے پہلے گیلے پھر سوکھے کپڑے سے صاف کرلیں. آپکا چولہا بلکل صاف اور چمکدار ہوجائے گا.

You May Also Like :
مزید

Chulha Powder Se Saaf Karne Ka Tarika

Chulha Powder Se Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chulha Powder Se Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.