چولہے پر تھوڑا یہ پاؤدر ڈالیں اور جادُو دیکھیں۔۔ گندے چولہے اور چکنائی جمے برنر کو چمکانے کا آسان طریقہ، جو بنائے آپ کے چولہے کو نئے جیسا

image

صفائی نصف ایمان ہے! یہ حدیث تو آپ نے بچپن سے سنی ہوگی اور بہت حد تک اس پر عمل بھی کیا ہوگا، لیکن یہاں صفائی سے مراد صرف جسمانی صفائی نہیں ہے بلکہ اپنے گھر کی، آس پاس گلی محلے کی یہاں تک ہر اس جگہ کی صفائی ہے جسے آپ صاف رکھ سکتے ہیں۔

گھر کا سب سے اہم حصہ کچن ہوتا ہے جہاں کھانا بنتا ہے اور صحت مند آدمی کی نشانی صحت مند اور صاف غذا ہے، اسلیئے سب سے زیادہ صفائی کچن کی ضروری ہے۔ اور کچن میں موجود سب سے اہم چیز آپ کا چولہا ہے جس پر کھانا پکایا جاتا ہے اور اس پر ہی سب سے زیادہ گندگی اور چکنائی جم جاتی ہے۔

تو آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک آسان سی کچن ٹپ، جس پر عمل کر کے آپ اپنا چولہا اور اسکے برنر دونوں کو چمکا سکتی ہیں، تو آئیے شروع کرتے ہیں

چولہا اور برنر صاف کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے چولہے کے برنر کو نکال کر ایک پانی کے پیالے میں ڈال دیں، اور اس میں ایک چمچ اینو (اسکا چھوٹا پیکٹ دکان سے مل جاتا ہے) یا پھر بیکنگ سوڈا ڈال کر اس میں تھوڑا سا سرکہ شامل کریں اور 20 منٹ کیلیئے اسے چھوڑ دیں

۔ اب چولہے پر چاروں طرف تھوڑا سا اینو یا بیکنگ سوڈا چھڑک دیں، پھر ایک لیموں کو آدھا کاٹ کر اس پر توٹھ پیسٹ لگائیں اور اس سے چولہے کی صفائی کریں۔ اور بچے ہوئے آدھے لیموں کو برنر والے پیالے میں نچوڑ دیں

۔ اسکے بعد چولہے کو پہلے گیلے کپڑے سے پھر سوکھے کپڑے سے صاف کرلیں

۔ 20 منٹ کے بعد برنر کے پانی میں ڈش واشنگ لیکویڈ ڈال کر برنر کو برتن دھونے والی تار سے رگڑیں، آپ دیکھیں گی کہ برنر پر جمی چکنائی اور گندگی ایسے صاف ہوجائے گی جیسے کہ بلکل نیا ہو

You May Also Like :
مزید

Chulha Saaf Karne Ka Aasan Tarika

Chulha Saaf Karne Ka Aasan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chulha Saaf Karne Ka Aasan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.