چولہا کالک دے اور برتنوں کو جلائے تو اس کو صاف کیسے کریں، جس سے یہ دوبارہ نئے جیسا ہو جائے؟

image

چولہا صاف تو خواتین ہر روز ہی کرتی ہوں گی کیونکہ کھانا بنانے کے بعد اگر چولہا صاف نہ کیا جائے تو اس پر گندگی جم جاتی ہے اور چولہے کی رونق ماند پر جاتی ہے۔ ایسے میں اکثر چولہا اتنی کالک دینے لگتا ہے کہ برتن بھی کالے پڑ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے ہماری ویب میں آج آسان ترکیب بتائی اج رہی ہے، بس آزمائیے اور چولہا چمکائیے۔

وجہ:

چولہا کالک اس وجہ سے دیتا ہے کیونکہ اس کی جالیوں کے اندر جب اضافی گیس کے زرات جمع ہوتے ہیں تو وہ مل بانٹ کر فیومز بناتے ہیں، جس کی وجہ سے چولہا کالک دینے لگتا ہے۔

کیا کریں؟

٭ سب سے پہلے تو چولہے کو اندر سے کھولیں، اس کی ہر جالی اور یہاں تک کہ گول پیندے کو صاف کپڑے سے صاف کریں اور پھر ایک گیلے کپڑے سے اچھی طرح صفائی کریں اور پھر سرف لے کر اس کو رگڑ کر دھولیں۔ یہ صاف ہو جائے گا اور پھر برتن کالے نہیں کرے گا۔

چولہا دھونے کی ٹپ:

٭ چولہے اور کیبنٹ کو پہلے تو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔

٭ ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں واشنگ پاؤڈر اور سفید سرکہ ڈال کر مکس کرکے محلول بنالیں۔

٭ ایک گیلے کپڑے میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا ڈالیں اور اس سے کیبنٹ اور چولہے کو اچھی طرح رگڑیں۔

٭ اس کے بعد ایک تولیہے کے پیس کو بالٹی والے محلول میں ڈپ کرکے تمام کیبنٹس اور چولہے کی اچھی طرح صفائی کرلیں۔

٭ اور آخر میں پانی سے دھو لیں۔ تو ہوگئے صاف کیبنٹ چمک گیا گھر کا کچن۔

You May Also Like :
مزید

Chulha Se Bartan Kale Kyun Hote Hai

Chulha Se Bartan Kale Kyun Hote Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chulha Se Bartan Kale Kyun Hote Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.