گیس کی کمی سے پریشان ہیں جانیں چولہے کو کس طرح سیٹ کریں کہ گیس کا پریشر بھی تیز آئے اور کھانا بھی جلدی بنے؟

image

گھر میں اگر دس چیزیں ہیں تو ان کے سو مسئلے بھی ہیں کبھی کچھ خراب ہوجاتا ہے تو کبھی کچھ، آئے دن کوئی نہ کوئی نیا خرچہ لگا ہی رہتا ہے۔ ایسے میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ باہر پیسے دے کر سامان ٹھیک کروانے سے بہتر ہے جتنا ہوسکے چیزوں کو گھر میں ہی ٹھیک کرلیا جائے۔

ان مسئلوں میں ایک مسئلہ گیس کے چولہے کی نوب کا بھی ہے، بعض اوقات یہ بہت سخت ہوجاتی ہے اور پھنسنے لگتی ہے اور کبھی بہت ڈھیلی ہوجاتی ہے جس سے چولہا کم ہونے کے بجائے بند ہوجاتا ہے۔ اسکے علاوہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ چولہے سے آگ کم آرہی ہوتی ہے۔ اس صورتِ حال میں کیا کرنا ہے یہ ہم آپکو بتاتے ہیں۔

گیس کا چولہا ٹھیک کرنے کا طریقہ:

جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا چولہے میں پلاسٹک کی نوب کے نیچے ایک چھوٹا سا پیچ/ اسکرُو لگا ہوگا جسے آپ نے پیچ کَس یا ٹیسٹر کی مدد سے کھول لینا ہے۔

۔ نوب نکالنے کے بعد آپکو اسکے نیچے پیتل کا ایک نَٹ نظر آئے گا جسکو آپ پِلاس کی مدد سے نکال لیں۔ نٹ کھولنے کے بعد برنر کو باہر نکالنا ہے۔

۔ برنر کی دوسری سائیڈ پر آپکو ایک نٹ بولٹ نظر آئے گا اسے کھول کر برنر کو باہر نکال لیں۔

۔ اسکے بعد آپ نے گیس وال کو کھولنا ہے، اسے نکالنے کیلیئے آپکو اسے باہر سے اندر کی طرف دھکا دینا ہے جس سے وہ باہر آجائے گی، پلاس کی مدد سے اسے تھوڑا سا گھمانا ہے تاکہ وہ پوری طرح نکل جائے۔

۔ آپ دیکھیں گے کہ اس پر کتنا میل اور کالک جمی ہوئی ہوگی، اسکو صاف کرنے کیلیئے تھوڑے سے پیٹرول کی ضرورت پڑے گی۔

اسکے بعد آپ کو کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے اُس کے لیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں تاکہ آپکو ہر چیز باآسانی سمجھ آسکے۔

You May Also Like :
مزید

Chulhe Ka Nob Phas Jaye To Kya Karen

Chulhe Ka Nob Phas Jaye To Kya Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chulhe Ka Nob Phas Jaye To Kya Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.