گیس کم آتی ہے تو اب یہ کام کریں ۔۔ چولہے میں یوں تیلیاں لگانے سے گیس کی کمی کیسے دور ہوگی؟ نیا طریقہ زندگی آسان کردے

image

گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے اور وہ بھی ان اوقات میں جن میں بچے اسکول جاتے ہیں اور مرد حضرات اپنی نوکریوں کو اور پھر جب یہ واپس آتے ہیں تو اس وقت بھی گیس نہیں ہوتی۔ یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔ گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔ سب سے بڑی مشکل کی بات یہ ہے کہ اس موسم میں اگر کوئی مہمان آ جائیں تو زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔

اکثر گیس تو پوری آرہی ہوتی ہے لیکن آپ کو وہ کم محسوس ہوتی ہے اور کھانا بنانے میں بھی وقت زیادہ درکار ہوتا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ چولہے کے برنر میں موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں بھی کچرا گھس جاتا ہے اور اس کچرے کی وجہ سے گیس ٹھیک سے برتن تک نہیں پہنچ پاتی۔

ویڈیو میں آپ نے دیکھا کہ کیسے ماچس کی تیلیوں کو ان سوراخوں میں گھسا کر رکھا گیا اور ان کی صفائی کی گئی۔ سب سے پہلے ان پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور ٹوتھ برش کی مدد سے رگڑیں پھر پانی میں رکھ دیں اور صاف کرکے تیلیوں کو یوں ان میں گھسا کر تھوڑی دیر تک رکھیں اور پھر گھما کر نکال لیں۔ اس سے ان کے اندر جانے والا کچرا بھی باہر نکل آئے گا اور گیس کی کمی کسی حد تک رُک جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Chulhe Mein Matchstick Lagane Se Kya Hota Hai

Chulhe Mein Matchstick Lagane Se Kya Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Chulhe Mein Matchstick Lagane Se Kya Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.