کپڑوں پر سے بال پوائنٹ اور چائے کے داغ نکالنے کا طریقہ

image
آپ نے یہ جملہ تو ضرو سنا ہوگا کہ ’’داغ تو اچھے ہوتے ہیں‘‘ ہاں اگر یہ کپڑوں سے اتر جائیں ورنہ آپ کے قیمتی کپڑے برباد ہوجاتے ہیں۔ ذیل کی سطور میں کپڑوں سے مختلف قسم کے داغ اتارنے کے لیے ٹوٹکے بتائے جارہے ہیں جو خواتین خانہ کے یقیناً بہت کام آئیں گے۔ ٭فالسے، اسٹرابیری یا کسی بھی قسم کی ’’بیریز‘‘ کے داغ دور کرنے کے لیے داغ کی جگہ کو کسی ٹب یا بالٹی کے اوپر اچھی طرح فکس کرلیں۔ پھر ایک کیتلی میں ابلتا ہوا پانی ایک فٹ کی بلندی سے گرائیں۔ داغ حیرت انگیز طور پر غائب ہوجائیں گے۔

بال پوائنٹ کے داغ کپڑے پر لگ جائیں تو آسانی سے نہیں نکلتے۔ اس کے لیے نیل پالش ریموور کا استعمال کریں۔ روئی کے پھاہے پر ریموور لگا کر داغ پر رگڑیں داغ صاف ہوجائے گا۔ پھر اسے ڈٹرجنٹ سے مل مل کر پانی سے دھو لیں۔ ڈیٹول کو بھی اگر روئی پر لگا کر داغ والی جگہ رگڑا جائے تو داغ صاف ہوجاتے ہیں۔

کافی کے داغ ہوں یا چاکلیٹ کے، انھیں دور کرنے کے لیے بوریکس پاؤڈر یا بوریکس کا محلول کو اسفنج میں لگا کر داغ پر جگہ پر رگڑیں پھر گرم پانی و صابن کے جھاگ سے دھولیں۔ داغ اگر پرانا ہو تو اس کے لیے پہلے گلیسرین لگائیں اور اسے صابن یا بورک پاؤڈر سے رگڑیں اور صاف پانی سے دھو لیں۔

اکثر بچے پارک میں کھیلتے ہوئے کپڑوں پر گھاس کے داغ لگا لیتے ہیں۔ اس کی صفائی کے لیے پورے کپڑے دھونے سے قبل کسی بھی اچھے ڈٹرجنٹ کو اسپرے بوتل میں بھر کر داغ پر چھڑکیں اور اچھی طرح ملیں۔ پھر مشین یا بالٹی میں ڈال کر دھولیں۔

کبھی کبھی کپڑوں پر لپ اسٹک کے داغ بھی لگ جاتے ہیں ایسی صورت میں پہلے داغ پر ویسلین اور پھر ڈٹرجنٹ ڈال کر رگڑیں اور گرم پانی سے دھولیں۔

اگر کپڑوں پر رنگ لگ گیا ہے تو لیموں کاٹ کر اس پر نمک چھڑکیں اور داغ والی جگہ پر رگڑیں۔ خشک ہونے پر سرف اور پانی سے دھولیں۔

اگر سفید کپڑوں پر چائے کا داغ ہو تو اس پر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں داغ دور ہوجائے گا۔ چائے کے داغ کو اسپرٹ سے بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔

چائے جوں ہی کپڑوں پر گرے فوراً کپڑے پر نمک چھڑک دیں اس سے داغ نہیں پڑے گا۔

ایک ٹب میں سرکہ دو چمچے، نمک دو چمچے، سہاگہ دو چمچے باریک پیس کر تھوڑے سے پانی میں ملاکر رکھ دیں۔ دوسرے ٹب میں نیل ملاکر رکھ دیں۔ اب سفید کپڑے ڈٹرجنٹ سے دھو کر صاف پانی میں کھنگالیں پھر سرکے والے ٹب میں ڈال دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد ان کپڑوں کو نیل دے کر پھیلادیں۔ چند کپڑوں کو مشین یا بالٹی میں دھوتے وقت دیگر رنگ دار کپڑوں سے علیحدہ سے دھوئیں۔

سفید کپڑوں کو مزید سفید بنانے کے لیے ان کو تیل دینے کے علاوہ آدھی بالٹی پانی میں آدھا چمچہ پھٹکری کا پاؤڈر ڈال دیں اور پھر اس میں سفید کپڑے ڈال کر چند منٹوں بعد نکال کر سکھالیں۔کپڑے نکھرے نکھرے چمک دار ہوجائیں گے۔

اگر کپڑے پر پان کا داغ لگ گیا ہے تو داغ پر چونا لگا کر رکھ دیں اور دوسرے دن دھو لیں۔ عطر کا دھبہ دور کرنے کے لیے ٹارٹرک یا ٹارٹری پاؤڈر کو دھبے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے رگڑ رگڑ کر دھو لیں۔

کپڑوں سے سیاہی یا کاجل کا داغ دور کرنے کے لیے دھبوں پر نمک رگڑیں اور دھولیں

You May Also Like :
مزید

Cloth Washing And Stain Removing Tips

Cloth Washing And Stain Removing Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cloth Washing And Stain Removing Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.