گھر اور کچن میں کام کرتے ہوئے خواتین کو بہت سے چھوٹے موٹے مسئلے درپیش رہتے ہیں جیسےکبھی چیزوں کی صفائی کا تو کبھی کیڑے مکوڑوں کو کچن سے دور رکھنے کا۔
انھی مسئلوں کیلیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک چھوٹی سی ٹپ، جسے بنانا اور استعمال کرنا دونوں ہی آسان ہے۔ تو آئیے پہلے اسے بنانے سیکھتے ہیں
لانگ اور سفید سرکہ:
اسپرے بوتل میں 1 کپ گرم پانی، 1 کپ سفید سرکہ اور 3 چھوٹے چمچ لانگ ڈال کر مکس کریں اور ایک رات کیلیئے چھوڑ دیں۔
استعمال اور فائدے:
۔ اگر آپ کے گھر میں پودے ہیں اور اسکی وجہ سے کیڑے مکوڑے یا مچھر آتے ہیں تو اس اسپرے کا چھڑکاؤ پودوں پر کریں، اس سے مچھر نہیں آئیں گے۔
۔ اسکا استعمال صرف پودوں پر نہیں بلکہ گھر کے ہر اس حصے پر کریں جہاں کیڑے مکوڑے ہوتے یا پھر آتے ہیں، اور کونوں میں بھی کردیں۔
۔ اس اسپرے سے آپ شیلف اور ٹیبل بھی صفائی کرسکتے ہیں، اس سے داغ دھبے اور کچن کی سلیب پر لگی چکائی بھی صاف ہوجائے گی۔
۔ اسکے علاوہ گھر میں اس اسپرے کا چھڑکاؤ نہ صرف حشرات کو آنے سے روکے گا بلکہ گھر کی بدبو کو دور کر کے دھول کو پردوں وغیرہ پر جمنے نہیں دے گا۔