ناریل گرمی اور سردی دونوں موسموں میں استعمال کیا جانے والا پھل ہے۔ اس کے پانی کو اگر روزانہ دن میں ایک مرتبہ پیا جائے تو آپ نہ صرف سحت مند ہوں گے بلکہ خوبصورت بھی ہوں گے اس میں کیلشیئم اور منرلز کا ڈھیر سارا مجموعہ ہے جو جسم کو بیماریوں اور وائرل جراثیموں سے بچاتا ہے۔
ہم ناریل پانی بھی پی لیتے ہیں اور ناریل کھا بھی مزے لیتے ہیں لیکن اس کے چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں تو جناب ٹہریں اب اس کے چھلکوں کو بھی ویڈیو مین دکھائے گئے طریقے سے استعمال کریں:
ناریل کے چھلکوں کو فرائی پین میں ڈالیں اور ان کو اچھی طرح آگ پر پکائیں یہاں تک کہ یہ بالکل جل کر راکھ ہو جائیں اور ایک چمچ کی مدد سے اس کو الگ کرلیں۔
سٹیل کے برتن، فرائی پین یا کوئی پتیلی کالی ہوگئی ہے تو اس کو ناریل کی اس جلی ہوئی راکھ کے اندر رکھ کر سیک لگائیں اور پھر دھوئیں، ساری گندگی منٹوں میں صاف ہو جائے گی۔
٭ جن لوگوں کے بال سفید ہوگئے ہیں وہ کالا ہیئر کلر کرکے تھک چکے ہیں ان کے لیے یہ ناریل کی راکھ بہترین ہے۔
چھلکوں کی اس راکھ کو اچھی طرح چمچ کی مدد سے باریک کریں کہ بالکل پاؤڈر کی شکل تیار ہو جائے۔
اب اس میں ایلوویرا کا جیل ڈال کر مکس کریں اور اس کو بالوں میں لگائیں۔ بال کالے بھی ہوں گے اور مضبوط بھی ہوں گے ساتھ ہی بالوں میں پانی کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔