کوائل کو پانی میں دھونے سے کیا ہوتا ہے ؟ اگر آپ کو بھی رات بھر مچھر کاٹتے ہیں تو جانیں کچھ ایسی گھریلو ٹپس جو کسی کے ذہن میں نہیں آسکتی

image

بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے بعد مچھروں کی پیداوار میں کس قدر اضافہ ہوا ہے یہ تو آپ سب جانتے ہی ہونگے اور ان مچھروں سے جان چھڑانے کیلیئے آپ نے نت نئے طریقے بھی اپنائے ہونگے جن میں ایک کوئل کا استعمال بھی ہے، پر کیا آپ جانتے ہیں کوئل سے آپ اور بھی فائدے حاصل کرسکتے ہیں؟

جی ہاں! ا کوئل صرف مچھر نہیں بھگائے گا بلکہ گھر اور کچن کے کیڑے مکوڑے بھی مارے گا، اور وہ ایسا کیسے کرئے گا اسکے لیئے ہم آپ کو ایک آسان طریقی بتا رہے ہیں

کوئل کا اسپرے:

۔ سب سے پہلے آپکو ایک کوئل لینا ہے اور اسے پانی سے دھو لینا ہے تا کہ اگر اس پر دھول مٹی لگی ہے تو وہ صاف ہوجائے، اسکے بعد جب کوئل تھوڑا نرم ہوجائے تو اسے ایک پیالے میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں

۔ اب اس میں 2 چمچ ہینڈ سینیٹائزر، 1 چمچ بیکنگ سوڈا، 2 چمچ سفید سرکہ اور آدھا لیموں کاٹ کر اسکا رس شامل کرلیں، ان تمام چیزوں کو ڈنڈے کی مدد سے اچھے سے کُوٹ لیں

۔ اس میں آدھا گلاس پانی ڈال کر اچھے سے ہلائیں اور کچھ دیر کیلیئے چھوڑ دیں، اب چھلنی کی مدد سے اس مکسچر کو چھان کر ایک اسپرے بوتل میں بھر لیں

استعمال کا طریقہ:

گھر میں کہیں بھی مچھر، لال بیگ، چونٹیاں یا دوسرے قسم کے کیڑے مکوڑے موجود ہوں وہاں اس کا اسپرے کریں۔ کچن کیبنٹ، لکڑی کا ٹیبل، صوفے اور الماریوں کے نیچے پیچھے ہر ممکن جگہ پر اسکا اسپرے کریں جہاں آپ کو لگتا ہے کہ کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں یا آ سکتے ہیں۔ اسکے استعمال سے آپ کے گھر اور کچن میں موجود تمام حشرات الارض بھاگ جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Coil Ko Dhone Se Kya Hota Hai

Coil Ko Dhone Se Kya Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Coil Ko Dhone Se Kya Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.