بچے ہوئے تیل کو ضائع نہ کریں بلکہ۔۔ جانیں استعمال شدہ تیل کو منٹوں میں صاف کرنے کا نیا طریقہ، جو مہنگائی میں آپ کی بچت کرائے

image

ڈیپ فرائی یا مختلف پکوان کو تلتے ہوئے بہت سا تیل استعمال ہوتا ہے جو بعد میں بچ جاتا ہے. اس تیل میں کھانوں کی باقیات اور سیاہی پیدا ہوجاتی ہے جسے صاف کیے بغیر دوبارہ استعمال کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے. تو چلیے آج آپ کو منٹوں میں تیل کو صاف کرنے کے چند طریقے بتا دیتے ہیں.

سب سے پہلے استعمال ہوئے تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اسے چھان کر ایک پیالی پانی میں 2 چمچ کارن فلور کو مکس کرکے ایک مرکب تیار کرلیں۔ تیل کو دوبارہ گرم کریں اور اچھی طرح گرم ہوجانے کے بعد اس میں یہ مرکب ڈال کر تقریباً 10 منٹ پکائیں ساتھ مسلسل چمچ بھی چلاتے رہیں. تھوڑی دیر میں تمام زرات ایک ٹھوس شکل اختیار کرلیں گے. تیل کو ایک بار پھر چھان لیں. سارا تیل صاف ہوجائے گا.

گرم تیل میں لیموں کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔ یہ لیموں کے ٹکڑے تیل میں موجود کالے ذرات کو خود میں جذب کر کے چپکا لیں گے. اس کے بعد ان ٹکڑوں کو چمچ کی مدد سے نکال لیں۔

You May Also Like :
مزید

Cooking Oil Saaf Karne Ka Tarika

Cooking Oil Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cooking Oil Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.