عام کھانے کو بھی خاص بنا دیتے ہیں ۔۔ جانیئے ہوٹل میں شیف کھانے کو کیسے ذائقہ دار بناتے ہیں؟ شیف کی بتائی ہوئی خفیہ ٹپس

image

کھانا بنے ایسا کہ جو کھائے وہ انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔ آج کل تو سوشل میڈیا کی وجہ سے کھانا بنانا بہت آسان ہوگیا ہے، چو چیز بنانی ہے اس کی رییسیپی دیکھو اور بناتے جاؤ، لیکن بعض اوقات یہ ٹپس آپ کے کھانے کو وہ ذائقہ نہیں دے پاتیں جو آپ کھانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ ایسی خفیہ ٹپس بھی ہیں جو ہمارے شیف کھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں ان خفیہ ٹپس اور زبردست کھانوں کے ذائقوں کے بارے میں:

ٹپس:

سجی بنانے کے لئے:

٭ چکن سجی بنانے کے لئے سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کرکے رکھ لیں۔

٭ ایک پیالے میں تھوڑا سا کوکنگ آئل ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں نمک ڈال کر مکس کریں اور اس کو چکن پر برش کی مدد سے لگائیں۔

٭ اب چکن کو سلاخ میں لگا کر آگ پر پکائیں۔ درمیان میں ایک سے دو مرتبہ ہلکا سا کوکنگ آئل کا برش پھیر لیں۔

٭ ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور دھنیا پاؤڈر کو ہلکے سے آئل میں فرائی کرکے بھنی ہوئی چکن پر لگائیں، کچھ دیر پکنے کے بعد اس کو سلاد کے ساتھ پیش کریں۔ یہی وجہ ہے کہ بازاری سجی بالکل فریش اور کھانے میں ذائقہ دار محسوس ہوتی ہے۔

ذائقے دار مصالحہ:

ہوٹل میں شیف ذائقہ دار کھانا بنانے کے لئے مختلف مصالحہ جات کو ایک ساتھ مکس کرے رکھتے ہیں جس سے کھانے میں خوشبو بھی آتی ہے اور ذائقہ بھی۔ آپ بھی وہ مصالحہ بنائیے اور ذائقے بڑھائیے۔

ٹپ :

٭ کالی مرچ، نمک، ہلدی، دھنیا، سفید مرچ، لونگ، الائچی، دارچینی، ہینگ، خشخاش، زیرہ، جائفل، جاوتری، قورمہ مصالحہ، لیموں کے چھلکے، نمک، ٹاٹری اور ادرک کا پاؤڈ، ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ باریک پاؤڈر کی طرح پیس لیں۔ بالکل باریک کرلیں۔ لیجیئے آپ کا ہر کھانے میں ڈلنے والا شیف کا مصالحہ بن کر تیار ہے۔ اب اس کو ڈالیئے اور کھانوں کی شان بڑھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Cooking Tips By Chef

Cooking Tips By Chef - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cooking Tips By Chef. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.