کھانے کا ذائقہ بڑھانا ہو تو شیف اس میں کیا ملاتے ہیں؟ جانیئے شیف کے بتائے ہوئے خفیہ راز جو آپ کا بھی کھانا بنائے ذائقہ دار

image

شیف کی طرح کھانا بنانے کا شوق اب ہر کوئی کرتا ہے اور مختلف قسم کی ٹپس کو آزماتا ہے تاکہ مزیدار کھانے بھی بنائیں اور سب ان کی تعریفیں کریں۔ ہماریب ویب کے وومن کارنر میں خواتین کو کچن ماسٹر بنانے کے لئے ہم زبرست شیف ٹپس آپ کو پہلے بھی بتاتے رہے ہیں جن کو آپ نے بہت ہسند کیا ہے اور آج ایک مرتبہ پھر ہم دنیا بھر کے مشہور شیف کی کچھ ٹپس آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کو جان کر آپ یقیناً سوچ میں پڑ جائیں گی کہ اچھا کھانا بنانا اتنا آسان کام ہے ہم تو جانتے ہی نہیں تھے۔

ٹپس:

قورمہ اچھا کیسے بنے؟

٭ قورمہ ذائقہ دار بنانے کے لئے شیف سب سے پہلے گوشت کو دھونے کے بعد اس میں مصالحہ لگا کر کم از کم 1 گھنٹے تک رکھ دیتے ہیں۔ اس کے لئے ایک پیالے میں دہی، ایک پیالہ ٹماٹر کا پیسٹ، دو چمچ لیموں کا رس، تین چمچ ہلدی، ایک چمچ لال اور کالی مرچ پاؤڈر اور دو چمچ جائفل جاوتری کا پاؤڈر مکس کریں اور اچھی طرح میرینیٹ کرلیں ساتھ ہی اس میں صرف ایک آئس کیوب ڈال کر ڈھکن بند کرکے رکھ دیں۔ اور پھر 1 گھنٹے کے بعد پکائیں۔ اس سے آپ دیکھیں گی کہ ذائقہ بھی لا جواب بنے گا اور کھانے میں مزہ بھی آئے گا۔

پراٹھا بچ جائے تو کیا کریں؟

پراٹھا اکثر بچے آدھا چھوڑ دیتے ہیں اور بعد میں یہ ضائع ہو جاتا ہے، اس سے اچھا ہے پراٹھے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں، ایک چمچ ملائی اور دو چمچ دودھ میں مکس کریں اور اس کو 5 منٹ تک ہلکی آنچ میں پکائیں اور کوکونٹ پاؤڈر ڈال کر سروو کریں۔ یہ ناشتے میں بچوں کو کھلائیں یا شام کی چائے کے ساتھ، کیونکہ یہ غذائیت کا بھرپور مجموعہ ہے۔

الائچی :

کھانے میں اگر الائچی آجائے تو بچوں کو اس کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا، اس کا بہتر حل یہ ہے کہ آپ الائچی کو پانی میں بھگو کر ڈالیں اس سے یہ نرم ہو جائے گی اور کھانے میں ذائقہ بھی اچھا دے گی۔

ماش کی دال:

ماش کی دال کو بھگونے کے بعد ایک پتیلی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور اس کو اچھی طرح بھون لیں، بھوننے کے بعد اس میں مصالحہ اور لال مرچ ڈالیں اور پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں، یہ بالکل ہوٹل جیسی پکے گی۔

پودینے کا سالن:

بھارتی شیف ابھینوو بتاتے ہیں کہ پودینے کا سالن گرمیوں میں کھانے سے گرمی دانوں سے بھی بچا جاسکتا ہے اور ذائقہ دار بھی ہوتا ہے جس کو کھانے میں مزہ بھی آتا ہے۔ اس سالن کو بنانے کے لئے سالن کی گریوی بناتے وقت اس میں پودینے کے پتے ڈال دیں ساتھ ہی لوکی کے کٹے ہوئے سلائس۔ اس سے جسم کو ٹھنڈک بھی ملے گی اور گھر والوں کے لئے نیا ذائقہ بھی۔

You May Also Like :
مزید

Cooking Tips By Chief

Cooking Tips By Chief - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cooking Tips By Chief. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.