روئی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے لیکن استعمال صرف اسی وقت ہوتی ہے جب یا تو کسی کو کوئی مرہم لگانا ہو، یا ناخنوں سے پالش ہٹانی ہو یا پھر کسی کو چوٹ یا زخم پر لگانی ہو۔ اس روئی کے کئی اور بھی فائدے ہیں جو آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں، اس لیے اگر گھر میں رکھی ہوئی ہے روئی تو اس کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ایک بڑے مسئلے کے حل کے لیے اس روئی کو کارآمد بنائیں۔ ویڈیو میں مکمل حل موجود ہے:
٭ گھروں میں چوہے اور چھپکلیاں کم و بیش ہر وقت ہی گھومتے رہتے ہیں لیکن اس کا پتہ رات کے وقت زیادہ چلتا ہے یا پھر جب کوئی کھانے کی چیز باہر یونہی رکھی رہ جائے تو چوہے اس کو خراب کردیتے ہیں، گتے کھا جاتے ہیں، چیزیں کتر دیتے ہیں ایسے میں روئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو بتائے گئے پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر کمال کا فائدہ دیکھیں:
روئی کا استعمال چوہوں کے لیے کیسے؟
٭ ایک پیالی میں کافور کا پاؤڈر ڈالیں، ایک چمچ پانی، ایک چمچ سفید سرکہ اور ایک چمچ ڈیٹول ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور روئی کلے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اس میں ڈال کر کچن کے کونوں میں رکھ دیں، صبح اٹھ کر دیکھیں گی تو گھر میں پائے جانے والے چوہے مرے ہوئے دکھائی دیں گے۔