بغیر انڈے اور تیل کے خستہ اور کرارے رول۔۔ جانیں کم پیسوں میں کرسپی بریڈ رولز بنانے کی ایسی مزیدار ترکیب، جو سب کو پسند آئے

image

چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ہر کسی کو پریشان کر رکھا ہے،جو چیز پہلے 100 روپے کی ملتی تھی اب اچانک سے 200، 300 روپے کی ہوگئی ہے۔ ایسے میں خواتین گھر والوں کیلیئے افطاری میں اہتمام کیسے کریں؟

تو آئیے آج ععمن کارنر آپ کو بتارہا ہے ایک ایسی ریسیپی جسے بنانے میں نہ ہی انڈا لگے گا نہ ہی زیادہ تیل، بس کم پیسوں میں مزیدار سا افطاری آئٹم تیار ہوجائے گا۔

ترکیب:

۔ سب سے پہلے آلو (جتنے آپکو چاہیئں) اور مٹر کو ابال کر اسے ہلکے ہاتھوں سے میش کر کے رکھ لیں

۔ اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں1 چمچ زیرہ اور 1 درمیانے سائز کی پیاز کاٹ کر شامل کریں اور 1 منٹ تک پکائیں، اسکے بعد اس میں میش کیا ہوا آلو مٹر ڈال کر 1 منٹ تک مزید چمچ چلائیں

۔ پھر اس میں مصالحے شامل کریں (کالی مرچ، لال مرچ اور نمک) اپنے حساب سے، ساتھ ہی 1 چمچ کیچپ ڈال کر مصالحوں کے کچے پن کو ختم کرنے تک درمیانی آنچ پر پکائیں

۔ آخر میں اس میں مایونیز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کر کے ہلائیں اور چولہا بند کردیں

۔ ایک پیکٹ تازی سلائس لے کر اس کے کناروں کو کاٹ لیں اور بیلن کی مدد سے اسے ہلکے ہاتھوں سے بیل کر دبا دیں، اسکے بعد اس میں آلو کا مصالحہ بھر کے ایک کنارے پر پانی لگائیں اور احتیاط سے رول کردیں

۔ سارے رولز بنانے کے بعد فرائی پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر اس میں ان رولز کو ہلکی آنچ پر سیکھ (روسٹ) لیں، مزیدار خستہ اور کرارے بریڈ رولز تیار ہیں

You May Also Like :
مزید

Crispy Bread Roll Recipe

Crispy Bread Roll Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Crispy Bread Roll Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.