شیف مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی ریسیپی سے ہر خاتون گھر میں بآسانی بنا اوون کے مزے دار کھانے بنا لیتی ہے۔ کیونکہ یہ گھر میں موجود سادے مصالحوں سے ہی اتنا ذائقہ دارکھانا بنانا سکھا دیتے ہیں کہ بازاری چیزوں کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی۔
٭ فرائڈ چکن بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے آدھا کلو چکن کو دھو کر اچھی طرح خُشک کرلیں۔ پھر اس میں 2 کپ ملائی والی دہی شامل کریں۔ ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچ ہلدی، آدھا چمچ دھنیا پاؤڈر، آدھا چمچ ہلدی، آدھا چمچ گرم مصالحہ۔ 3 چمچ بیسن، 2 چمچ بیکنگ پاؤڈر اور 3 چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کرلیں اور 2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک پیالے میں بریڈ کرمز اور میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اور ایک پیالے میں آئس کیوبز ڈال کر 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر میرینیٹ کی گئی چکن کو بریڈ کرمز میں اچھی طرح ڈپ کریں اور پھر آئس کیوبز والے ٹھنڈے پانی میں ڈپ کریں۔ بریڈ کرمز اور پانی میں 4 سے 6 مرتبہ چکن کو ڈپ کریں تاکہ کرسپ اچھا بن سکے۔
اب اس کو ڈیپ فرائڈ آئل میں فرائی کرلیں۔ فرائی کرنے کے بعد ایک ٹشو پیپر پر چکن کو رکھیں اور اضافی آئل کو اچھی طرح چھان لیں۔ تاکہ کرسپ زیادہ دیر تک قائم رہ سکے۔
لیجیے فرائڈ چکن بن کر تیار ہے۔ اب اس کو ہری چٹنی اور رائتے کے ساتھ سروو کردیں۔