انڈے سے بنے گا اب انوکھا زنگر ۔۔ مہنگے آئٹم اب افطاری میں منگوانے کی جگہ گھر میں ٹرائے کریں یہ سادی اور آسان سی ریسیپی، جو کھائے دیوانہ ہوجائے

image

رمضان میں بچوں کی فرمائش عروج پر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ماؤں کو باہر سے کچھ منفرد منگوانا پڑتا ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ کو بتارہے ہیں افطاری کیلیئے ایک بلکل نئی اور منفرد ڈش، جو بچے بڑوں سب کو پسند آئے گی۔

انڈے سے تکون زنگر بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلےایک پیالے میں 4 عدد انڈے اور آدھا چمچ (نمک، ہلدی اور کٹی لال مرچ) ڈال کر پھینٹ لیں

۔ درمیانی آنچ پر فرائی پین رکھ کے اس میں تیل ڈالیں اور آملیٹ کی طرح پھیلا دیں، اسطرح یہ ایک موٹا سا آملیٹ بن جائے گا

۔ اب اسے چولہے سے اتار کر پیزے کی طرح تکونے شیپ میں کاٹ لیں

۔ اسکے بعد ایک پیالے میں دیڑھ کپ میدہ، ½ چمچ نمک، ½ چمچ لال مرچ اور ¼ چمچ لہسن پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں، اور تھوڑا سا کسی دوسرے پیالے میں نکال کر اس میں پانی شامل کریں اور پیسٹ بنالیں

۔ اب آملیٹ کے ٹکڑے کو پہلے میدے کے پیسٹ میں ڈبائیں پھر خشک میدے میں کوٹ کریں پھر دوبارہ ایسا کریں، جیسے زنگر بناتے وقت اسکی کوٹنگ کی جاتی ہے بلکل اسی طرح

۔ اب ان تکون آملیٹ کے ٹکڑوں کو تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں، بلکل نئے انداز سے تیار کئے گئے افطاری اسنیکس تیار ہیں!

You May Also Like :
مزید

Crispy Omelette Recipe

Crispy Omelette Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Crispy Omelette Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.