عید کی تیاری میں اپنے آپ کو نہ بھول جائیں، کھیرے سے بنائیں یہ بیوٹی ماسک اور اپنی جلد کے تمام مسائل کو چٹکی بجاتے حل کریں

image

کھیرا ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی بہترین غذا ہے۔ اسے سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے، بطور ڈائٹ بھی استعمال ہوتا ہے، کھیرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معدنیات اور وٹامنز کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے، جو جسم کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔ اگرچہ کھیرے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ سبزی ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک پھل ہے، جس کی ابتدا ہندوستان سے ہوئی۔ کھیرے سینڈویچ اور سلاد وغیرہ میں عام استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ بہت سی کاسمیٹکس مصنوعات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ کھیرے نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہیں۔

کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے سے وٹامن کے کی اعلیٰ سطح کی وجہ سے سیاہ دائرے کم ہوجاتے ہیں۔ کھیرا جلد کو نمی بخشتا ہے اور چہرے کو بہتر کرتا ہے۔ یہ جھریوں کا علاج بھی کرتا ہے اور جلد کو صاف، تازہ اور کم عمر رکھتا ہے۔ کھیرے کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھنے سے سانس کی بدبو اور سانس کی خرابی دور ہو جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو کھیرے سے بیوٹی ماسک بنانا سکھا رہے ہیں جو عید پر آپ کو بھی حسین اور خوبصور بنا دیں گے ۔ یہ ماسک آپ ہفتے میں تین دفعہ استعمال کر سکتی ہیں تو پھر انتظار کس بات کا چلیے فوراً عید کی تیاری شروع کردیں۔

کھیرا اور دہی کا ماسک:

خشک اور جلن والی جلد کے مسائل کا حل دہی اور کھیرے کے ماسک میں ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی جلد پر بہت زیادہ دانے نکلتے ہیں تو بھی یہ اسے ٹھیک کردے گا

کھیرا آدھا

دہی 1 سے 2 چمچ

کھیرا لے کر اس کو دو حصے کر لیں ایک حصہ لے کر اس کو گرائنڈ کر لیں، اب اس میں ایک چمچ دہی ملا کر مکس کریں اور پھر اس کو اپنے چہرے پر لگائیں ۔ یہ آپ کی جلد کے لئے بہترین ہے۔ یہ آہستہ آہستہ خشک ہونا شروع ہو گا تو آپ کو اپنی جلد پر ٹائٹنس محسوس ہوگی ، اس کو لاگانے سے پہلے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں تاکہ چہرے کے مسام کھل جائیں پھر ایک ململ کا کپڑا لے کر اس کو چہرے پر رکھیں اور پھربرش کی مدد سے یہ ماسک لگائیں اور اس کے بعد دھوتے ہوئے یخ ٹھندا پانی استعمال کریں تا کہ چہرے کے مسام بند ہو جائیں۔ اس ماسک کے چند دن استعمال سے ہی آپ اپنی جلد میں واضح فرق پائیں گے۔ یہ آپ کی اسکن کی بہترین کلینزنگ کرے گا۔

کھیرا اور ایلوویرا جیل:

کھیرا آدھا

ایلوویرا جیل 1 چمچ

ان دونوں چیزوں کو ملا کر گرائنڈ کر لیں اس کے بعد چہرے پر ململ کا کپڑا رکھ کر اس ماسک کو اپلائی کریں ۔ یہ چہرے کی سرخی، اس پر پڑنے والی جھریاں اور اس کو ہائیڈریٹ کرنے کے لئے بہترن ماسک ہے۔

کو کمبرنائٹ کریم:

یہ نائٹ کریم چہرے کی سرخی ، یا جن خواتین کو فیس پر خارش یا ایکنی رہتی ہے وہ اس کو رات میں لگائیں اس سے ان کی جلد خوبصورت اور حسین ہو جائے گی۔

کھیرے کا جوس 2 چمچ

وٹامن ای کیپسول 1 سے 2 عدد

ایلوویرا جیل 2 چمچ

کھیرے کو کدوکش کر کے نچوڑ لیں اس کا جوس نکل آئے گا ۔اب اس میں وٹامن ای کے کیپسول ملا لیں، اس کے بعد ایلوویرا جیل ڈال کر مکس کر لیں ۔ اب چہرے کو کسی اچھے فیس واش سے دھو کر اس پر یہ مکسچر لگائیں یہ آپ کی جلد کو جوان کر دے گا۔
You May Also Like :
مزید

Cucumber Face Mask For Skin

Cucumber Face Mask For Skin - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cucumber Face Mask For Skin. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.