کشن کور دھوئیں اس طریقے سے جو رکھے ان کی چمک و رونق برقرار

image
گھر کی صفائی کرلی جائے اور صوفے پر رکھے کشن کور گندے رہ جائیں تو یہ گھر کی خوبصورتی پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ کشن کا استعمال اگر زیادہ ہوتا ہے تو کور روز نہیں لیکن ماہ میں ایک بار ضرور دھونا چاہیے تاکہ یہ گندے ہونے کے باعث برے نہ لگیں۔ اکثر گھروں میں ایسا ہوتا بھی ہے لیکن کور دھلنے کے بعد صاف تو ہوجاتے ہیں لیکن چمکتے نہیں ہیں اور بے رونق ہوجاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بتائے گئے طریقے سے کور کو دھوئیں گے تو کور کی چمک و رونق برقرار رہے گی۔

۔ آدھی بالٹی نیم گرم پانی لیں۔

  • * اس میں دو چمچ بیکنگ سوڈا اور حسب ضرورت شیمپو شامل کریں۔

  • * اب اس میں کشن کور ڈال دیں اور آدھے گھنٹے کے لیے بھگو کر چھوڑ دیں۔

  • * پھر اس کو نکال کر ہلکے ہاتھوں سے برش کی مدد سے رگڑیں اور سادے پانی سے دھولیں۔

  • * اب اس کو دھوپ میں خشک کرلیں۔

  • * آپ دیکھیں گے یہ چمک جائیں گے اور ان کی رونق بھی برقرار رہے گی

You May Also Like :
مزید

Cushion Cover Dhonay Ka Tarika

Cushion Cover Dhonay Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cushion Cover Dhonay Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.