آلو کے پکوڑے کھا کھا کے تھک گئے ہیں تو آج افطار میں آلو چکن کے مزیدار کٹلس بنائیں اور ذائقہ بدلیں کچھ ایسے
افطار میں آلو کے پکوڑے بہت بنا چکی ہیں تو آج کٹلس بنالیں۔ یہ بنے بھی آسانی سے اور ذائقے میں بھی لاجواب ہیں۔
ترکیب
٭ چکن اور آلو دھو کر ابالنے کے لئے رکھ دیں۔املی بھگو لیں، ساتھ ہی ہری مرچیں اور پیازکاٹ لیں۔ انڈہ پھینٹ کر رکھ دیں اور اس میں بریڈ کرمز بھی شامل کرلیں۔
٭ آلو اور چکن کو کرش کرلیں اس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر، چیز، مایونیز، لال مرچ، ہرا دھنیا، پسا ہوا دھنیا، ہلدی اور پسا زیرہ بلینڈر میں ڈالیں تاکہ سارا سامان باریک پس جائے۔
٭ پھر کباب کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنائیں اور پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈپ کریں۔ آئل گرم کر کے ڈیپ فرائی کرلیں۔
ہوگئے لاجواب کٹلس تیار۔ آج افطار پر سب کو کھا کر مزہ آجائے گا