کہا تو یہی گیا تھا کہ سحری اور افطاری میں گیس کی بندش نہیں کی جائے گی لیکن یا تو گیس موجود ہی نہیں ہوتی یا پھر اتنی ہلکی آتی ہے کہ کھانا تو دور چائے تک نہیں بن سکتی. ایسے میں سلینڈر کا زیادہ استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے سلینڈر کی گیس جلدی ختم ہوجاتی ہے. آج ہم آپ کو دو ایسی ٹپس دیں گے جن سے آپ مہینے بھر سلینڈر چلا سکتے ہیں.
اس کے لیے آپ کو صرف ایک کنگھا چاہیے. سب سے پہلے چولہے کا برنر الگ کریں اور اس کے تمام سوراخوں میں کنگھے کے دانے ڈال کر صفائی کریں. یہ ایسا طریقہ ہے جس سے چولہے کے اندر کی صفائی ہوجائے گی اور گیس کھل کر آئے گی اور ضائع نہیں ہوگی.
دوسری ٹپ بھی کنگھے کی ہے. کنگھے کو چولہے کے بٹن کے کناروں پر ملیں. بہتر سمجھنے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو دیکھیں. چولہے کے ناب کے اندر چکنائی چلی جاتی ہے جس سے گیس کا بہت زیادہ اخراج ہوتا ہے. البتہ کنگھے سے صفائی کرنے سے چکنائی آسانی سے نکل جائے گی اور گیس بھی کم خرچ ہوگی.