کھانا بناتے وقت اچانک سلینڈر کی گیس ختم ہوگئی۔۔ سلینڈر بھروانے سے پہلے خود گھر پر گیس کیسے چیک کریں؟ جانیں وہ آسان طریقہ جو کاریگر استعمال کرتے ہیں

image

آج کل گیس کی بندش کے حوالے سے جو حالات چل رہے ہیں ایسے میں ہر دوسرے گھر میں سلینڈر موجود ہے، اور جہاں سلینڈر ہو وہاں اسے بھروانے کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔

جن گھروں میں سلینڈر استعمال ہوتا ہے وہاں اکثر ایسا ہوتا کہ کھانا بناتے وقت اچانک اسکی گیس ختم ہوجاتی ہے اور پھر آدھا ادھورا کھانا چھوڑ کر اسکو بھروانے بھاگنا پڑتا ہے تا کہ کھانا مکمل ہو، چونکہ اسکے آر پار دیکھا نہیں جاسکتا اسلیئے یہ پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ اس میں کتنی گیس بچی ہے اور اسے دوبارہ کب بھروانا ہے۔

تو آج ہم اسی مسئلے کے حوالے سے ایک آسان سا طریقہ کار آپ کیلیئے لائے ہیں، جس سے آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ سلینڈر میں کتنی گیس باقی ہے۔

سلینڈر میں گیس کی مقدار چیک کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ایک بڑا تھال لیں، وہ اتنا بڑا ہو کہ اس کے اوپر سلینڈر رکھا جا سکے

۔ پھر سلینڈر کو اس کے اوپر اٹھا کر رکھ دیں

۔ اب ایک چھوٹی دیگچی میں 2 گلاس پانی ڈال کر اسے گرم کرلیں

۔ پانی کو بوائل نہیں کرنا بلکہ صرف گرم کرنا ہے

۔ جب پانی گرم ہوجائے تو اسے سلینڈر کے چاروں طرف آہستہ آہستہ ڈالیں

۔ اسکے بعد ہاتھ لگا کر چیک کریں، جو حصہ گرم ہورہا ہوگا مطلب وہ خالی ہے اور جتنا حصہ ٹھنڈا ہوگا اسکا مطلب ہے وہاں تک گیس بھری ہوئی ہے

۔ اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ کو بروقت معلوم چل جائے گا کہ کتنی گیس بقایا ہے اور اسے دوبارہ کب بھروانے لے جانا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Cylinder Mein Gas Check Karne Ka Tarika

Cylinder Mein Gas Check Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Cylinder Mein Gas Check Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.