دال کا حلوہ جلدی بنانے کا ایسا طریقہ جو ہر خاتون کو جاننا چاہیئے تاکہ آپ بھی ذائقہ دار حلوہ منٹوں میں بنائیں

image

دال کا حلوہ ہر گھر میں ضرور بنتا ہے، چاہے ناشتے کے لئے بنایا جائے یا کسی خاص دن کی مناسبت سے۔ مگر خواتین اس حلوے کو بناتے وقت ذرا گھبراتی ہیں چونکہ یہ بہت محنت اور تحمل سے بننے والا حلوہ ہے اور چمچ چلاتے چلاتے ہاتھ تھک جاتے ہیں۔

مگر اس مرتبہ ہماری ویب وومن کارنر سے جانیئے دال کے محنت والے حلوے کو جلدی اور بآاسانی بنانے کی ایسی ترکیب جو کم سے کم وقت میں ذائقہ دار حلوہ بنائے جس کو کھاتے ہی سب آپ کی تعریفیں کرتے نہ تھکیں۔

دال کے حلوے کی ریسیپی:

بھگونے کا وقت اور طریقہ:

٭ چنے کی دال کو ایک رات قبل دُگنے پانی میں بھگوئیں، یعنی اگر آپ 2 کلو دال استعمال کر رہے ہیں تو اس میں 2 لیٹر تک پانی ڈال کر چھوڑ دیں۔

٭ اگر رات کو بھگونے کا وقت نہیں ہے تو آپ دال کو کم از کم ایک گھنٹے گرم پانی میں بھگوئیں.

٭ بھگوتے وقت اس میں چار چمچ میٹھا سوڈا ڈال دیں۔ اس طرح آپ کی دال جلدی ہی بھیگ جائے گی اور اس کو بناتے وقت جلدی ہی نرم پڑ جائے گی۔

٭ دال جب بھیگ جائے تو اس کو کسی کپڑے پر ڈال کر پھیلائیں تاکہ یہ خُشک ہو جائے۔

٭ پھر اس کو مکسر میں ڈالیں اور پیس لیں۔

بنانے کی ٹپ:

٭ ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں۔

٭ پھر اس میں دو چھوٹی الائچی اور ایک بڑی الائچی ڈال کر 3 سے 4 منٹ تک پکائیں۔

٭ اب دال کو گھی میں شامل کریں اور اس میں 4 منٹ تک چمچ چلائیں پھر 40 منٹ کے لئے ہلکی آنچ کرکے ڈھکن ڈھک دیں۔

٭ اس کے بعد آپ حسبِ ضرورت چینی، بادام، پستے، کاجو اور ناریل کا پاؤڈر مکس کرکے رکھ لیں۔

٭ اب دال کو چیک کریں، اس کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہوگا۔

٭ اس میں ایک کپ کھویا اور ڈیڑھ کلو کے قریب دودھ کو شامل کرکے 20 منٹ تک پکائیں۔

٭ ایک پیالے میں کھانے کا رنگ اور خُشک دودھ کا پاؤڈر مکس کریں۔

٭ پھر دال کے ساتھ خُشک دودھ اور ایک کپ بیکنگ پاؤڈر اور دو چمچ کورن فلور ڈالیں اور 10 منٹ تک چمچ چلائیں۔

٭ اس کے بعد چینی اور خُشک میوے ڈالیں اور ایک کپ گھی مزید شامل کریں۔

٭ 20 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔

٭ پھر ڈھکن ہٹا کر دیکھیں، دال کا رنگ گہرا براؤن ہونا شروع ہو جائے گا۔

٭ اس کے بعد آپ ایک کپ فریش کریم شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں۔ لیجیئے دال کا مزیدار حلوہ بن کر تیار ہے، اب اس کو سروو کیجیئے۔

You May Also Like :
مزید

Daal Ka Halwa Jaldi Banane Ka Tarika

Daal Ka Halwa Jaldi Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Daal Ka Halwa Jaldi Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.