اکثر گھر میں دن میں روٹی سالن یا روٹی کے ساتھ کوئی بھی چیز پکتی ہے سالن ختم ہو جاتا ہے اور روٹی بچ جاتی ہے ،ایسے میں ہم آپ کو اس روٹی سے مزیدار اسنیکس بنانا سکھائیں گے جو مشہور شیف فیاض انصاری نے آپ کے لئے بنائی ہے۔
روٹی ایک عدد، مونگ کی دال آدھا کپ، نمک آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ آدھا چائے کا چمچ، زیرہ آدھا چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، قصوری میتھی 1 ٹیبل اسپون، زردے کا رنگ 1 چٹکی۔

ایک روٹی رول کر کے باریک باریک لمبے اسٹریپ میں کاٹ لیں۔ مونگ کی دال بھگو کر ذرا سے پانی میں پیس لیں،اب اس میں تمام مصالحے مکس کر لیں۔ ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی ڈال دیں اب اس آمیزے میں روٹی کے اسٹریپ ڈالتے جائیں اور اس کو نکال کر فرائی کرتے جائیں۔ مزیدار دال روٹی کے پکوڑے تیار ہیں ۔شام کی چائے کے ساتھ یا مہمانوں کے سامنے کیچپ یا چلی ساس کے ساتھ پیش کریں۔