کچھ نہ ہو بس دہی پھلکیاں ہوں یہ تو آپ کو بھی لگتا ہوگا مگر بازار جیسی نہیں بنتی ہیں تو گھبرائیں نہیں بس طریقہ بدلیں اور پائیں چٹ پٹی دہی پھلکیاں آسانی سے۔
طریقہ:
• مونگ کی دال اور ماش کی دال کا آٹا لیں اوراس میں نمک، اجوائن، کالی مرچ، میٹھا سودا اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملائیں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
• کڑاہی میں آئل گرم کریں اور چمچ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا مرکب اس میں ڈالیں اور پھلکیاں فرائی کرلیں۔
• ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں یہ پھلکیاں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔ اور اس کے بعد انگلیوں کی مدد سے زور لگا کر پانی نچوڑ لیں۔
• دوسرے پیالے میں دہی، لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، چینی، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں یہ پھلکیاں ڈال دیں اور پاپڑی ڈال کر سروو کریں۔
ٹپ:
٭ مونگ اور ماش کی دال کے ساتھ آپ ایک کپ بیسن اور دو سے تین چمچ سادہ آٹا بھی شامل کرسکتی ہیں۔
٭ پھلکیاں فرائی کرتے ہی پانی میں ڈال دیں تاکہ وہ گھل جائیں اور نرم پڑ جائیں۔
٭ آپ چاہیں تو بھیل پوری کو دہی پھلکیوں کے اوپر ڈال کر سروو کرسکتی ہیں یہ بہت ذائقہ دار ہوگا۔