اتنی محنت کی لیکن بھلے سخت ہوگئے۔۔ جانیں اس آسان ٹپ سے آپ سخت دہی بھلوں کو نرم کیسے بنا سکتی ہیں؟

image

ہمارے یہاں افطاری کے دسترخواں پر جسیے پکوڑے لازمی ہیں اسی طرح دہی بھلوں کا ہونا بھی ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر تو افطاری کا مزہ ہی نہیں آتا ہے۔

ایک طرف جہاں خواتین پورا دن بڑی محنت سے سب کیلیئے افطاری بناتی ہیں وہیں دوسری طرف کھانے میں زرا سی گڑبڑ ساری محنت پر پانی پھیر دیتی ہے۔ اور ایسا سب سے زیادہ دہی بھلوں کے ساتھ ہوتا ہے، کیونکہ بعض اوقات وہ اندر سے سخت رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے میں مزہ نہیں آتا۔

تو آئیے آج ہم آپ کو بازار جیسے نرم و ملائم بھلے بنانے کی آسان ٹپ بتاتے ہیں۔

ٹپس:

٭ دہی بھلے کے پیسٹ میں نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

٭ اس میں بیکنگ سوڈا نہ ڈالیں بلکہ بیکنگ پاﺅڈر کا استعمال کریں ۔

٭ اس سے آپ کے دہی بھلے بہت سوفٹ بنیں گے اور ذائقہ بھی اچھا آئے گا۔

٭ دہی کو ایک گھنٹہ قبل فریج سے نکال کر رکھیں تاکہ یہ بھی نرم ہو جائے اور آسانی پھینٹ سکیں۔

٭ بیسن کے ساتھ کورن فلور کو مکس کریں اور پھر اس میں کالی مرچ اور زیرہ پاؤڈر مکس کرکے دہی بھلے بنائیں ایسے آپ کے دہی بھلے پھولے پھولے اور نرم ملائم بنیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Dahi Baray Naram Banane Ka Tarika

Dahi Baray Naram Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dahi Baray Naram Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.