افطار کے دسترخوان پر دہی بھلے دیکھ کر بچے ہوں یا بڑے سب پہلے ان کو ہی کھاتے ہیں کیونکہ یہ ہوتے ہی اتنے مزیدار نرم نرم سے ہیں۔
لیکن اکثر دہی بھلے سخت رہ جاتے ہیں اور ان کو کھانے میں وہ مزہ نہیں آتا۔ لیکن اگر آپ اس آسان سے نسخے سے دہی بھلے بنائیں گی تو آپ خود دیکھیں گی کہ یہ کتنے سوفٹ سوفٹ بنتے ہیں۔
ٹپ
٭ دہی بھلے کے پیسٹ میں نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
٭ اس میں بیکنگ سوڈا نہ ڈالیں بلکہ بیکنگ پاﺅڈر کا استعمال کریں ۔
٭ اس سے آپ کے دہی بھلے بہت سوفٹ بنیں گے اور ذائقہ بھی اچھا آئے گا۔