بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے جو تقریباً ہر گھر میں ہی بنتی ہے اور لوگ اسے شوق سے کھاتے ہیں۔ کچھ سالن بنا کر تو کچھ پیاز ٹماٹر کے ساتھ اسکی بھاجی بنا کر، یہ صورت کھانے میں اچھی لگتی ہے۔ مگر آج ہم جو ریسیپی لائے ہیں وہ کچھ مختلف ہے، ہم آپ کو سیکھائیں گے دہی بھنڈی بنانے کی ترکیب جو سب کو پسند آئے گی۔
دہی بھنڈی بنانے کیلیئے درکار اجزاء:
بھنڈی آدھا کلو
ہری مرچیں 5-6 عدد
لہسن کے جوے 8 عدد
ادرک کا 2 انچ ٹکڑا
تیل 4 کھانے کے چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر 1 چمچ
نمک 1 چمچ یا حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
دہی 2 چمچ
مصالحے کیلیئے تیل آدھا کپ
پیاز 2 بڑے سائز کا
ٹماٹر 3 عدد
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ہلدی ¼ چائے کا چمچ
نمک ¼ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چمچ
دہی والی بھنڈی بنانے کا طریقہ:
۔ بھنڈی کو دھو کر خشک کرلیں پھر اسے اوپر اور نیچے سے کاٹ کر بیچ میں تھوڑا چیرا لگائیں تا کہ مصالحہ اندر تک جائے۔
۔ اب گرینڈر میں ہری مرچ، لہسن اور ادرک ڈال کر گرینڈ کر لیں اور دُردُرا سا مکسچر بنا لیں۔
۔ ایک پین میں، تیل کو گرم کریں اور اس میں یہ مکسچر شامل کر کے 1 سے 2 منٹ تک پکائیں، پھر اس میں دھنیا پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
۔ اسکے بعد بھنڈی ڈال کر 4 منٹ تک پکائیں اور ہلکی آنچ پر اس میں دہی ڈال کر 1 سے 2 منٹ تک بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
۔ اب دوسرے پین میں، تیل کو گرم کر کے اس میں پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے اسے ڈھک کر درمیانی آنچ پر 4-5 منٹ تک پکائیں تا کہ دونوں چیزیں اچھے سے یک جان ہوجائیں۔
۔ اب اس میں لال مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھانپ کر 2-3 منٹ تک پکائیں پھر بھنڈی ڈال کر درمیانی آنچ پر 3 سے 4 منٹ تک مزید بھونیں۔
۔ آخر میں گرم مصالحہ ڈال کر چولہا بند کردیں۔ اور روٹی کے ساتھ ڈش آؤٹ کریں، اور لطف اٹھائیں۔