روزانہ ایک کپ دہی کا استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیں اس کے لاتعداد فوائد جس کا جاننا آپ کے لیے بے حد ضروری ہے

image
بچے ہوں یا بڑے سب ہی دہی کھانا پسند کرتے ہیں کم ہی لوگ ایسے ہوتے جن کو دہی نہیں پسند لیکن ماہرین کے مطابق:

" انسانی جسم کو ایک دن میں جتنے کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے اس کا ۴۹ فیصد دہی کے ایک کپ میں پایا جاتا ہے"۔

یعنی روزانہ دہی کھانا ہماری ہڈیوں اور جسم کی مضبوطی کے لیئے کس قدر ضروری ہے یہ تو آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا۔

اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح ایک کپ دہی آپ کو فائدہ پہنچاتی ہے:

• جن لوگوں کو نیند کی کمی کے مسائل ہیں یا نیند کم آتی ہے، آنکھ بار بار کھل جاتی ہے وہ دہی استعمال کریں کیونکہ دہی میں میگنیشیئم پایا جاتا ہے اور یہ اس مسئلہ میں بڑی مفید ہے۔

• جلدی تھک جانے کی شکایت ہو، جسم میں پھرتی نہ ہو تو آپ ایک کپ دہی کا استعمال لازمی کریں۔

• دہی میں وٹامن بی پایا جاتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کی شکایت اور آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے میں فائدہ دیتا ہے۔

• برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سپین میں سائنسدانوں کے مطابق: ”روزانہ چکنائی والے دہی کا ایک کپ کھانے سے ڈپریشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔“

• دہی میں کیلشیئم پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لیئے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Dahi Khane Ke Fayde

Dahi Khane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dahi Khane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.