دہی کھٹی ہونے سے بچانے کا طریقہ جس سے رہے یہ 7 دن تک میٹھی، جانیں زبیدہ آپا کا بہترین ٹوٹکا

image

رمضان میں دہی کا استعمال عام دنوں کے مقابلے بڑھ جاتا ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ دہی کھاتے ہیں تاکہ صحت مند بھی رہ سکیں اور مزے دار دہی بڑے بھی کھائیں، جس کے لئے کچھ لوگ ایک ساتھ زیادہ دہی لا کر فریج میں رھ لیتے ہیں۔ تازہ دہی بھی فریج میں رکھنے سے کھٹی پڑجاتی ہے، چاہے بازار سے خریدی گئی ہو یا گھر میں بنائی گئی ہو۔ اور دہی کھٹی ہوجائے تو اسے پھیکیں مت بلکہ کیجئیے یہ چھوٹا سا کام اور دہی کو کھٹا ہونے سے بچائیں باآسانی۔

جانیں زبیدہ آپا دہی کو کھٹاہونے سے بچانے کے لئے کیا طریقہ بتاتی تھیں جو بہت کارآمد ہے، جس کے استعمال سے 7 دن تک دہی کھٹا نہیں ہوتا ہے۔

ٹپس:

٭ دہی میں آپ پاؤڈر والا دودھ دہی کی مقدار کے ایک چوتھائی حصے کے برابر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے رکھ دیں۔ اس طریقے سے آپ کی دہی کھٹی نہیں ہوگی کیونکہ سوکھے دودھ میں سکروز اور لیکٹوز شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کھٹا پن جلدی نہیں آتا۔

٭ دہی جمانے کے بعد اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں، دہی کبھی کھٹی نہیں ہوگی۔

٭ اگر بازار سے دہی لائیں تو اس میں بھی بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں، یہ کبھی خراب نہیں ہوگی۔

You May Also Like :
مزید

Dahi Khata Hone Se Bachane Ka Tarika By Zubaida Appa

Dahi Khata Hone Se Bachane Ka Tarika By Zubaida Appa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dahi Khata Hone Se Bachane Ka Tarika By Zubaida Appa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.