دہی کی لسی پیتے رہتے ہیں اب بنائیں مزیدار کھٹی میٹھی سی دہی کی فروٹ چاٹ جو کھانے میں بھی دے نیا مزہ۔
ترکیب
٭ ایک پیالے میں دہی پھینٹ لیں اور اس میں چار چمچ کریم ڈال کر مکس کرلیں۔
٭ تین چمچ مایونیز ڈالیں اور ان تمام چیزوں کو دس سے پندرہ منٹ تک چمچ ہلا کر پھینٹ لیں۔
٭ سیب، کیلے، خربوزہ، انار اور امرود کاٹ کر دہی کے پیالے میں ڈالیں۔
٭ پھر اس میں چینی، کالی مرچ، نمک، لال مرچ، لیموں کا رس ڈال کر مکس کرلیں۔
٭ آخر میں چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور کھانے کے لئے سروو کردیں۔
ہوگئی آپ کی مزیدار کھٹی میٹھی سی دہی کی فروٹ چاٹ تیار۔