زیادہ ٹھنڈ ہونے کی وجہ سے گھر میں کہیں نہ کہیں سے ٹھنڈی ہوا داخل ہو ہی جاتی ہے جو سارے گھر اور کمروں کو ٹھنڈا کردیتی ہے عموماً کھڑکیوں اور دروازوں کے نیچے یا معمولی جگہ خالی ہونے کے باعث ہوا گھر میں داخل ہوجاتی ہے اور بچوں اور بڑوں دونوں کو ہی متاثر کرتی ہے۔آج ہم آپ کو گھر اور کمروں میں داخل ہونے والی اس ہوا روکنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

۔ کوئی بھی فالتو گتہ لیں اور اس کو رول نما فولڈ کرلیں یا بنا بنایا گتے کا رول بھی استعمال کرسکتی ہیں جیسا تصویر میں ہے۔



۔ اب اس پر کوئی بھی کپڑا چڑھا دیں جیسے تصویر میں دکھایا ہے۔ تاکہ گتہ خراب نہ ہو اور برا نہ لگے۔


۔ اب اس کو درمیان سے پکڑ کر دروازے کے نیچے پھنسائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

۔ اب دروازہ بند کھول کرنے میں بھی یہ اس میں پھنسا رہے گا اور نیچے سے ہوا بھی گھر یا کمرے میں داخل نہیں ہوگی۔