بریانی ہر گھر میں بنائی جانے والی روزمرہ کی وہ مزیدار ڈش ہے جس کو کھانے کے لیے بچے ہوں یا بڑے دونوں ہی خوب شوق سے کھاتے اور بنواتے ہیں۔
بریانی کے بناء ہفتے بھر مینو مکمل ہی نہیں ہوتا۔ کچھ گھرانوں میں تو ہر جمعے کے روز بریانی بنتی ہے۔ بریانی کو مزیدار بنانے کے لیے اس کا مصالحہ بھی ذائقے دار ہونا چاہیے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اداکارہ دپیکا کا گھر میں بنایا گیا بریانی مصالحہ بنانے کا وہ مزیدار اور کارآمد طریقہ جس سے ہر کھانے والا انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔
گھر میں بریانی مصالحہ بنانے کے لیے آپ کو چاہیے:
اجزاء
٭ گرم مصالحہ، کالی مرچ، لال مرچ، جائفل، جاوتری، لونگ، زیرہ، تیز پات، سونٹھ، سونف، ہلدی، دھنیا، الائچی، بڑی الائچی، بادیان کا پھول اور دار چینی۔
طریقہ:
٭ گرم مصالحے کو پہلے توے پر اچھی طرح روسٹ کرلیں، پھر اس کو سل بٹے پر پیس لیں یا پھر مکسر میں اس کا پاؤڈر تیار کرلیں۔ جب اس کو بریانی بنانے کے لیے استعمال کریں، ایک مرتبہ توے پر ڈال کر 2 سے 4 منٹ کے لیے روسٹ کرلیا کریں اور پھر بریانی تیار کریں۔ دپیکا بتاتی ہیں میری ساس تو اس مصالحے کے بناء بریانی ہی نہیں کھاتی ہیں کیونکہ اس طرح تازے مصالحوں کی خوشبو بھی آتی ہے اور ذائقہ بھی دوبالا ہوتا ہے۔