کچھ دن گھر بند کر کے جاؤ تو دیواروں پر پَھپُہوندری لگ جاتی ہے۔۔ جانیں باتھ روم کے ٹائلز،دیواروں اور کھڑکیوں سے کالی پھپہوندری صاف کرنے کا طریقہ

image

دیواروں پر کالی سڑن جسے کالی پھپہوندری بھی کہا جاتا ہے، اکثر آپ کے گھر کی دیواروں، باتھ روم ٹائلز یا کھڑکیوں وغیرہ پر ہوجاتی ہے۔ یہ عام طور پر گھر میں وینٹیلیشن (بند گھر یا ہوا کا نہ آنا) کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے، کیونکہ بند گھروں یا جگہوں پر نمی کی سطح زیادہ ہوتی ہے، گھر میں سیلن کی وجہ سے بھی یہ ہوتی ہے۔

گھر میں لگی پھپہوندری کے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اسے جب بھی صاف کرو یہ کچھ دنوں میں واپس لوٹ آتی ہے، اسلیئے آج ہم آپ کو اسکا ایک نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔

دیوار پر لگی پھپہوندری صاف کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے گھر میں موجود وائپر (جس سے پونچا لگتا ہے) یا پھر نارمل وائپر پر کوئی تولیہ باندھ لیں

۔ اب ایک چھوٹی بالٹی میں پانی لیں اور اس میں بلیچ شامل کر کے مکس کر لیں

۔ وائپر کو پانی میں بھگا کر دیواروں اور چھت پر لگی پھپہوندری کو صاف کریں، دو بار پونچنے پر پھپہوندری مکمل طور پر صاف ہوجائے گی

۔ اسی طرح ایک چھوٹا تولیہ لیں اور اسے بلیچ والے پانی میں گیلا کر کے باتھ روم کے ٹائلز اور کھڑکیوں کو صاف کریں

۔ ایسا کرنے سے پھپہوندری صاف بھی ہوگی اور کافی عرصے تک واپس لوٹ کے نہیں آئے گی۔

You May Also Like :
مزید

Deewar Pe Lagi Fungus Saaf Karne Ka Tarika

Deewar Pe Lagi Fungus Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Deewar Pe Lagi Fungus Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.