گھر کی دیواروں پر اکثر دراڑیں پڑ جاتی ہیں کیونکہ مٹی اور سیمنٹ کی موافق مقدار کو اگر استعمال نہ کیا جائے تو گھر بننے کے تھوڑے عرصے بعد دراڑیں پڑنے لگتی ہیں۔ کچھ سالوں بعد ان دراڑوں کی وجہ سے مٹی اور سیمنٹ کا پیسٹ گرنے لگتا ہے۔ یہ تقریباً ہر گھر میں ہی ہوتا ہے۔ لیکن اگر دراڑ کو وقت پر بھر دیا جائے اور اس کی مرمت کرلی جائے تو یہ کچھ عرصے کے لیے ٹہر جاتی ہے اور جلدی دیوار گرنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔
آج کل بازار میں وال کریک پیسٹ بآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ جن کی قیمت بھی 200 سے 300 روپے تک ہوتی ہے۔ ان کو آپ خود بھی گھر میں آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ کسی بھی کریک پیسٹر میں تھوڑا سا مٹی تیل شامل کرکے اس کو دیوار پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ جب یہ خشک ہو جائے تو اس پر خشک کپڑے یا برش کو پھیر دیں۔ اضافی پیسٹ جھڑ جائے گا اور دراڑ بھی نظر نہیں آئے گی۔
اس پیسٹ کے علاوہ کریک ٹیپ بھی بڑی مارکیٹوں میں پائی جاتی ہیں جن کو دراڑوں کے اوپر چسپاں کرکے پلاسٹر آف پیرس جیسے سخت مادے کی گلو
لگائی جاتی ہے۔ اگر آپ کے گھروں میں بھی دیواروں پر اس طرح دراڑیں پڑ گئیں ہیں تو آپ بھی یہی طریقے اپنائیں اور دیواروں کی دوبارہ مرمت کرلیں۔ اس کریک پیسٹ سے کم و بیش سال بھر دیواریں بالکل ٹھیک رہیں گی، کسی قسم کی دراڑ نہیں پڑے گی۔ لیکن دیواروں پر اگر سیلن پڑ جائے تو کریک فکسر دیرپا اثرانداز نہیں رہتی ہے۔