دیمک ایک کیڑا ہے جو کالونی کی شکل میں رہتا ہے اس کی غذا لکڑی ہے۔ جس لکڑی میں بھی دیمک لگ جاتی ہے یہ اس کو پوری طرح ختم کردیتی ہے۔
دیمک لگنے کی نشانیاں:
دیواروں پر مٹی کی باریک نالیاں یا جھاڑیاں گھر میں دیمک کی نشاندہی کرتی ہیں ۔
دروازے یا کھڑکیوں کا رنگ پھولاہوا یا چٹخا ہوا نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ دیمک لکڑی کو اندر سے کھاتے ہوئے رنگ کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
جب ٹھوس لکڑی بجانے سے کھوکھلی آواز نکلے تو اس کا مطلب ہے کہ لکڑی کو دیمک نے اندر سے کھایا ہوا ہے۔
دیمک سے نجات پانے کے 5 آسان طریقے:
نمبر 1:
سب سے پہلا اور آسان قدرتی طریقہ یہ ہے کہ آپ دیمک لگے فرنیچر کو دھوپ میں 4 سے 5 دن کیلیئے رکھ دیں کیونکہ سورج کی روشنی دیمک کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے اور اس کی الٹرا وائلیٹ ریز دیمک کو فرنیچر سے نکلنے پر مجبور کردیں گی۔
نمبر 2:
دوسرا آسان طریقہ ہے بوریکس پاؤڈر کا استعمال۔۔ دیمک لگے حصے پر بوریکس کی تہہ لگادیں اور ایک ہفتے تک ہر دوسرے دن اس طرح کرنے سے دیمک کا خاتمہ ہوجائے گا۔ یا پھر ایک گلاس پانی میں 1 چمچ بوریکس ملا کر اسکا سلوشن بنا کر بھی لکڑی کی سطح پر اسپرے کیا جاسکتا ہے۔
نمبر 3:
دیمک بھگانے کا ایک اور آسان طریقہ ہے مٹی کے تیل کا چھڑکاؤ۔۔ بس ایک اسپرے بوتل میں مٹی کا تیل بھر کر متاثرہ جگہ پر چھڑکاؤ کرنے دیمک چلا جاتا ہے یا پھر انجیکشن میں بھر کر سوراخوں میں ڈالیں۔
نمبر 4:
دیمک بھگانے کیلیئے تمباکو کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور اگلے دن چھان کر اسپرے بوتل میں ڈال دیں، اب اس سے متاثرہ جگہ پر اسپرے کریں۔
نمبر 5:
صابن کا پانی دیمک کے خول پر ایک تہہ بنادیتا ہے جس سے ان کا سانس لینے کا نظام ختم ہوجاتا ہے ۔اور وہ مرجاتی ہیں۔ دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا لکوڈ سوپ ۴ کپ پانی میں ملائیں۔ اسپرے بوتل میں ڈال کر متاثرہ جگہوں پر اسپرے کریں۔ جلد نتائج کیلیئے روزانہ یہ عمل کریں۔