بات جب گھر میں جراثیم کش صفائی کی ہو تو سب سے پہلا خیال ڈیٹول کا ہی آتا ہے کیونکہ یہ دنیا کا جانا مانا اینٹی سیپٹک ہے جو مختلف جراثیم کا خاتمہ کرکے ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈیٹول سے آپ اور بھی فائدے حاصل کرسکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اسے آپ اور کن چیزوں کیلیئے استعمال میں لا سکتے ہیں
سر کی خشکی:
ڈیٹول کا استعمال آپ سر کی خشکی دور کرنے کیلیئے بھی کر سکتے ہیں، اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ بس تھوڑے سے نیم گرم پانی میں آپ کو ڈیٹول ملانا ہے (پانی اور ڈیٹول کی مقدار ایک جتنی ہونی چاہیئے)۔ اب اس مکسچر کو روئی کی مدد سے سر کی جڑوں میں لگائیں خاص کر ان جگہوں پر جہاں خشکی زیادہ ہو، لگانے کے بعد دس منٹ تک سر کا مساج کریں اور تھوڑی دیر بعد شیمپو کرلیں۔
لال بیگ اور چھپکلی:
لال بیگ ہر گھر میں پائے جانا والا ایک عام کیڑا ہے جو ایک بار گھر میں آجائے تو اپنی پوری فوج تیار کرلیا ہے، اسے مارنے بھگانے اور ختم کرنے کیلیئے آپ نے ان گنت پیسے خرچ کردیئے ہونگے لیکن اب اس سستے طریقے کو آزما کر دیکھیں
ایک پیالے میں ایک ڈھکن ڈیٹول، دو چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک لیموں نچوڑ کر اسکا مکسچر بنالیں، اب اس میں ایک گلاس پانی شامل کر کے اسے اچھے سے ہلائیں اور اسپرے بوتل میں ڈال دیں۔ اس اسپرے کا چھڑکاؤ گھر کے ہر اس کونے میں کریں جہاں لال بیگ موجود ہوں یا ان کے ہونے کا اندیشہ ہو خاص کر کچن کے کیبنٹ میں۔ اس سے نہ صرف لال بیگ مریں گے بلکہ چھپکلیاں بھی بھاگ جائیں گی۔