اصلی دیگی دال چاول ڈھابہ سٹائل بنائیں نئے طریقے سے تاکہ ہو کھانے کا ذائقہ مزید مزیدار

image
عام سا دال چاول گھروں میں بنتا ہی ہے جسے اچار کے چٹخاروں کے ساتھ تو آپ کھاتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن آج جانیں ڈھابے اسٹائل کے دال چاول جس کی لذت کے سامنے آپ اچار کھانا بھی بھول جائیں۔

طریقہ:

٭ حسبِ ضرورت چاول، چنے کی دال اور ماش کی دال بھگو لیں ساتھ ہی بون لیس چکن بھی دھو لیں۔

٭ ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پیاز، ٹماٹراور ادرک کاٹ کر رکھ لیں۔

٭ سب سے پہلے ایک پتیلے میں پانی ڈالیں، ثابت ہری مرچیں، نمک، آئل اور ہلدی ڈال کر بیس منٹ پکائیں پھر اس میں بھیگی ہوئی چنے کی دال ڈال کر مزید بیس منٹ پکالیں۔

٭ مرغی کے گوشت کو پتیلے سے نکال لیں اور نکال کر اس کے ریشے ریشے کرلیں۔

٭ اب دال والے پتیلے میں ماش کی بھیگی ہوئی دال بھی شامل کرلیں اور اس کو آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں۔

٭ پین میں مزید آئل ڈالیں اس کو گرم کریں اس میں پیاز، ٹماٹر اور ادرک کا پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، کالی اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر بھونیں پھر اس میں وہ کرش کی ہوئی چکن ڈال کر اس کو پندرہ منٹ کے لئے ڈھک دیں۔

٭ اب چکن والے مصالحے کو دال کے پتیلے میں ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلا کر آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں۔

٭ بھیگے ہوئے چاولوں کو ابالنے کے لئے دوسرے پتیلے میں آئل ڈالیں، نمک شامل کر کے چاول ڈال کر پکائیں، اور دس منٹ بعد پتیلے کے اوپر آدھے حصے میں زردے کا رنگ ڈال کر دم دے دیں۔

٭ دال کا پتیلا کھول کر اس میں اچھی طرح گھوٹا لگائیں اور دال کو خوب پتلا کرلیں۔

٭ اب پلیٹ میں چاول نکالیں اور اس میں دال ڈال کر پیش کریں۔ لیجئیے تیار ہوگئے دیگی دال چاول ڈھابہ سٹائل میں۔

ضروری ٹپس:

٭ جب مرغی کو پتیلے میں پکائیں تو چولہا ہلکا رکھیں لیکن پانی زیادہ شامل کریں اور اچھی طرح گلالیں۔

٭ مرچوں کو اپنی ضرورت کے مطابق نکال لیں اور پھر آدھا سامان دال والے پتیلے میں اور باقی سامان مرغی کے کرش والے پتیلے میں ڈال لیں۔

٭ دال میں چمچ اچھی طرح چلائیں تاکہ وہ پتیلے کے نیچے لگے نہ اور نہ ہی وہ کچی رہے۔

You May Also Like :
مزید

Dhaba Dal Chawal Banane Ka Tarika

Dhaba Dal Chawal Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dhaba Dal Chawal Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.