ڈھابہ سٹائل ماش کی دال ۔۔ جانیے معروف شیف نے بتایا ماش کی دال بنانے کا وہ طریقہ جو بڑے ہوٹلوں میں استعمال ہوتا ہے

image
ڈھابوں میں دال روٹی کا بھی اپنا ایک الگ ہی ذائقہ ہوتا ہے،لوگ ان ذائقوں کی تلاش میں جگہ جگہ جاتے ہیں اور جو کھانا پسند آئے اس کو گھر میں بھی بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ منفرد ذائقہ بہت کم گھر کے کھانے آتا ہے۔آج ہم ڈھابے والی ماش کی دال کی ترکیب لے کر آئے ہیں،جو کہ شیف روبی نے اپنے طریقے سے سب کے لئے آسان کر کے بتائی ہے۔

ماش کی دال(ابلی ہوئی) 3/4 کپ ، نمک 1 ٹی اسپون، کٹی لال مرچ 1 ٹی اسپون، ہلدی 1/2 ٹی اسپون، پسا ہوا دھنیا 1ٹی اسپون، گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 ٹی اسپون، زیرہ پاؤڈر 1 ٹی اسپون ، لہسن ادرک پیسٹ 1 ٹی اسپون، ہری مرچ کا پیسٹ 1 ٹی اسپون، ثابت لال مرچ 3 سے 4 عدد، بڑی الائچی 2 عدد، تلی ہوئی پیاز 2 ٹیبل اسپون، ٹماٹر کی پیوری 4 ٹیبل اسپون، تیل حسب ضرورت۔ بگھار کے لئے۔۔ تیل حسب ضرورت، ادرک باریک کٹی ہوئی، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، کڑی پتہ 6 سے 7 پتے۔

ایک پین میں ذرا سا تیل ڈال کر اس میں ثابت لال مرچ اور بڑی الائچی ڈال کر کڑکڑائیں، اب اس میں لہسن ادرک اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈالیں اور ہلکا سا بھون لیں، اب اس میں تلی ہوئی پیاز چورا کر کے ڈالیں اورذرا سا چلا کر 4 ٹیبل اسپون پانی ڈال کر 5 منٹ پکنے دیں۔اب اس میں تمام مصالحے ڈالیں ٹماٹر کی پیوری بھی ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ جب تیل اوپر آجائے تواس میں ابلی ہوئی ماش کی دال ڈال دیں۔ تھوڑا ساچلائیں اب 4 سے 5 ٹیبل اسپون پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ چند منٹ بعد چیک کرلیں اگر دال بالکل صحیح گل گئی تو اوپر سے بگھار لگادیں اور ہرا دھنیا ،ہری مرچ اور ادرک سے گارنش کر دیں۔

You May Also Like :
مزید

Dhaba Style Mash Ki Daal

Dhaba Style Mash Ki Daal - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dhaba Style Mash Ki Daal. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.