ڈھکن کو الٹا ڈھکنے اور چاول کو تھیلی میں ڈال کر نل پر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے کچھ ایسی کچن ٹپس جو کریں آپ کی 5 مشکلیں آسان

image

کچن کے کاموں سے متعلق خواتین کو ہر بات ویسے تو معلوم ہی ہوتی ہے مگر کچھ ایسی ٹپس جو ان کے کام کو اسان کردیں وہ ان کے لئے جاننا بہت ضروری ہیں ، ہماری ویب میں روزانہ ہی آپ کو کچھ ایسی کارآمد ٹپس آپ کے لئے بتائی جاتی ہیں جوکہ ہر کسی کے استعمال میں بھی آجائیں اور ان کا فائدہ بھی ہو۔ ایسی ہی کچھ ٹپس ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو عام استعمال کی ہیں، جن سے آپ کا کام اور بھی آسان ہو جائے گا۔

ٹپس:

٭ چاول کو دھونا:

٭ اگر آپ کو چاولوں کو دھونا ہے اور اس کی کنکریاں صاف کرنے کا وقت نہیں ہے تو ان چاولوں کو ایک تھیلی میں ڈالیں اور اس کو نل کے اوپر یوں کانٹے کی مدد سے لٹکا دیں اور پانی کھول دیں، اس طرح چاول بھی جلدی دھل جائیں گے اور کتنے بھی کنکر یا کچرا چاولوں میں موجود ہوگا وہ تھیلی میں نیچے بیٹھ جائے گا۔

٭ پتیلی کا ڈھکن الٹا رکھیں:

پتیلی کا ڈھکن الٹا کرکے رکھنے سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ جب بھی آپ کوئی چیز ابالتے ہیں اور وہ زیادہ ابل جائے یا جوش آجائے تو پانی نیچے گرنے لگتا ہے، اس طرح الٹا ڈھکن رکھنے سے ابلا ہوا پانی گرے گا نہیں۔

٭ انڈہ فرائی:

انڈہ فرائی کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کی سفیدی اور زردی کو الگ لاگ فرائی کریں، کیونکہ زردی کم ائل میں آسانی سے فرائی ہو جاتی ہے اور سفیدی تھوڑے سے زیادہ آئل میں فرائی ہوتی ہے، یوں آپ انڈہ فرائی کریں اور کھانے کا مزہ بڑھائیں۔

٭ تھیلی اور بوتل:

بڑے بڑے تھیلوں میں نے سامان نکالنا مشکل ہوتا ہے یا بعض اوقات چھوٹی تھیلیوں میں موجود دال یا چاول یا کوئی بھی چیز نکالتے وقت وہ گر جاتی ہے، ایسے میں آپ کولڈرنک کی بوتلوں کو بیچ میں سے کاٹ دیں اور اس کا ڈھکن والا حصہ کھولیں، اس میں سے تھیلی کا اوپری سرا گزار لیں اور بوتل کا ڈھکن بند کردیں، اب جب بھی کوئی چیز نکالنی ہو ڈھکن کھولیں، نکال لیں یوں آپ کا سامان گرنے سے بچ جائے گا۔

٭ آئل کی بوتل کا اوپری حصہ:

ہم سب آئل کی بوتل کے موجود یہ چپ نکال دیتے ہیں، جبکہ اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کو سائیڈ سے کھول لیں اور یاک جگہ رکھ دیں، اس طرح اگر بوتل گر بھی گئی تو زیادہ آئل ضائع ہونے کا ڈر نہیں ہوگا، اور بیچ میں سے اگر یہ پلاسٹک چپ نکال دی جائے تو درمیان سے سارا آئل گرنے کا ڈر ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Dhakkan Ooltah Dekhne Se Kya Hota Hai

Dhakkan Ooltah Dekhne Se Kya Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dhakkan Ooltah Dekhne Se Kya Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.