مکھیاں اتنی ڈھیٹ ہوگئیں ہیں کہ چپک جاتی ہیں ۔۔ 10 منٹ میں مکھیوں کو بھگانے کا وہ طریقہ جس سے ہر طرح کا مچھر اور مکھی آپ کا پیچھا چھوڑ دے

image

مکھیوں کو بھگانے کا ہر طریقہ آزما چکے ہیں لیکن یہ ہیں کہ جان چھوڑنے کا نام ہی نہیں لیتی ہیں۔ پہلے مکھیوں کو ہاتھ سے اڑانے سے وہ بھاگ جاتی تھیں لیکن اب تو چپک جاتی ہیں اور جسم پر لگیں تو چپچپاہٹ محسوس ہوتی ہے۔ ہر کوئی اس سے پریشان ہے۔ ہم بھی آپ کو پہلے بھی مکھیوں کو بھگانے کے کئی طریقے بتا چکے ہیں جن سے یقیناً آپ کی مدد ہوئی ہوگی۔ پھر بھی اگر مکھیاں آپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہیں تو ایک اور نئی ترکیب کے ساتھ ہم موجود ہیں آپ کی مدد کرنے کے لئے۔

ٹپ :

٭ مچھروں کو بھگانے والے گلوب کو اچھی طرح پیس لیجیے کہ بالکل پاؤڈر تیار ہو جائے اور پھر اس میں چینی شامل کرلیں اور اچھی طرح ہاتھوں کی مدد سے مکس کیجیے۔ چاہیں تو چینی کا بھی پاؤڈر استعمال کرلیں تاکہ یکجان ہونے میں آسانی ہو جائے اب اس میں ایک چمچ یا آدھا چمچ گلیسرین شامل کرلیں تاکہ مرکب تھوڑا سا گیلا ہو جائے اور چمکتے ہوئے چُورے کی مانند نظر آئے۔

اس کو ایک پلیٹ میں نکال کر گھر کے اس حصے یا کونوں میں رکھیں جہاں مکھیاں آتی ہیں اور پھر کمال دیکھیں۔ چونکہ گلیسرین خوشبو کو بڑھائے گی اور گلوب مکھیوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا، پھر میٹھی چینی اس میں جان لینے کا کام کرے گی یوں مکھیاں بھی بھاگ جائیں گی اور جسم سے چپکیں گیں بھی نہیں۔

You May Also Like :
مزید

Dheet Makkhiyon Ko Ghar Se Nikalne Ka Tarika

Dheet Makkhiyon Ko Ghar Se Nikalne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Dheet Makkhiyon Ko Ghar Se Nikalne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.