کچن کے تمام کام خواتین جلدی جلدی اور بآسانی کرلیتی ہیں مگر اگر کسی کام کو نہ کرنے کا دل ہو تو وہ ڈھیر سارے برتن ہیں، کیونکہ ڈھیروں برتنوں کی بارات جب کچن میں لگتی ہے تو بالکل دل نہیں چاہتا کہ تمام کاموں کی تھکن کے بعد برتن بھی دھو لیں۔ مگر کیا کریں رات کو برتن تو لازمی دھونے پڑتے ہیں، ورنہ گندگی اور مکھیاں بھن بھناتی رہتی ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا مشورہ دینے آج رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ کو برتن دھونے کے لئے محنت نہیں کرنی پڑے گی اور وہ چیز ہے ڈش واشر مشین۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بہت مہنگا ہے؟ ہم گھروں میں اکثر ایسی چیزیں ہی منگواتے ہیں جو معیاری ہوں کیونکہ معیار کے سامنے قیمت زیادہ بھی ہو تو ہم اچھی چیزیں خرید لیتے ہیں۔ سستی ڈش واشر مشین آپ کو 5 ہزار تک مل سکتی ہے، لیکن کہاں سے ملے گی؟ اب یہ آپ آن لائن پیجز سرچ کریں یا پھر بازار میں دیکھ لیں۔
ڈش واشر مشین کا استعمال:
اس کو استعمال کرنا سب سے زیادہ آسان ہے، بس اس میں برتن ڈال کر چھوڑ دیں اور ساتھ ہی ڈش واشر یا لیکوئیڈ کیمیکلز ڈال کر آن کریں اور مشین کا اوپنر یا دروازہ بند کردیں، جوں ہی مشین کے سائیڈ میں لگے ہوئے ریڈی بٹن پر گرین لائٹ چلے گئی اور ایک ہلکی سی آواز آئے گی، سارے برتن دھل چکے ہوں گے، اب آپ نے نکال کر ان کو ریک میں سیٹ کرنا ہوگا بس۔ اتنا آسان کام ہے نا!
اب روزانہ دن بھر کے سارے برتن ایک ہی مرتبہ ڈش واشر میں ڈال دیں یا پھر جبب ضرورت ہو، اب جہاں سہولت ہے وہاں ایک مسئلہ ڈش واشر کا یہ ہے کہ یہ فوری برتن نہیں دھوتا، اس کا ایک محدود وقت ہوتا ہے کہ اس وقت پر ہی دھوتا ہے، کیونکہ اس کا پروسیسر ذرا ہلکا ہوتا ہے۔