ایک چمچ پیاز کا رس اور ۔۔ دیواروں پر دھول مٹی اور جالے لگ گئے ہیں تو انہیں بتائے گئے طریقے سے صاف کریں، ایسا لگے کہ جیسے نیا پینٹ کروایا ہو

image

گھر کی صفائی تو ہم روزانہ ہی کرتے ہیں لیکن دیواروں کی سفائی روزانہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ نیچے کی دیوار تو ہم صاف کر لیتے ہیں مگر اوپر سے کونے صاف کرنا ذرا دشوار ہوتا ہے۔ جالے جمنے کی وجہ سے دیواروں کے کونے اتنے کالے پڑ جاتے ہیں کہ جب تک ان پر دوسرا پینٹ نہ کروایا جائے یہ صاف ہی نہیں لگتے۔ اپ بھی یقیناً اپنی دیواروں پر دوبارہ پینٹ کا خرچہ کرنے سے بچنا چاہتی ہوں گی تو اب بتائی گئی یہ ٹپ استعمال کریں اور شاندار رزلٹ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

اکثر بچوں کی عادت ہوتی ہے، دیواروں سے چپک کر کھڑے رہنے کی جس کی وجہ سے ان پر نہ صرف نشانات پڑ جاتے ہیں بلکہ رنگ بھی ختم ہونے لگتا ہے۔ اور پھر پینسلوں اور رنگوں کے نشانات تو دیواروں کو گندہ کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔ آج ان کو بھی ایک ساتھ صاف کریں اور گھر کو چمکا لیں۔

ٹپ:

٭ ایک چمچ پیاز کے رس میں دو چمچ سرکہ، 1 چمچ بیکنگ سوڈا اور پھٹکری کا پاؤڈر اچھی طرح مکس کریں، اس میں پانی کو اپنی ضرورت کے مطابق شامل کریں۔ اگر جھاگ زیادہ نہ بنیں تو اس میں سرف بھی ڈال دیں۔ اب ایک بڑے سے وائپر یا کسی ڈسٹر کے اوپر تولیہ یا بچوں کی پرانی ٹی شرٹ تصویر میں دکھائے گئے طرقیے سے لپیٹ کر دیواروں پر پھیریں۔ اس سے نہ سرف گندگی نکلے گی، بلکہ جالے بھی صاف ہو اجئیں گے اور بچوں کے ہاتھوں کے وہ نشانات تو دیکھنے میں برے لگتے ہیں وہ تمام آسانی سے صاف ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Diwaron Ko Saaf Karne Ka Tarika

Diwaron Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Diwaron Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.