اکثر خؤاتین کو دودھ کو گرم کرنے کے لئے تو رکھ دیتی ہیں لیکن دوسرے کاموں میں مشغولیت کے باعث اکثر بے دھیانی میں دودھ ابل جاتا ہے اور ابل کر کاؤنٹر پر گر جاتا ہے اور بلاوجہ آپ کی شامت آجاتی ہے۔
تو اب سے آپ اس طریقے سے ابالیں اپنے دودھ کو اور بچائیں اس کو گرنے سے۔
ٹپ:
٭ دودھ کو جس برتن میں گرم کرنا چاہتی ہیں اس میں پہلے ایک سے دو چمچ پانی ڈالیں اور اچھی طرح چاروں طرف پانی کو تیرا لیں۔
٭ اس کے بعد پتیلی میں دودھ ڈالیں اور اس کر گرم کرنے رکھ دیں۔
٭ ساتھ ہی کوئی لکڑی کا چمچ برتن یا پتیلی کے اوپر رکھ دیں تاکہ دودھ گرنے سے بچ جائے۔
٭ یہ طریقہ اتنا مفید ہے ایک دفعہ آپ بھی آزمالیں، اس طرح نہ صرف دودھ گرنے سے بچ جائے گا بلکہ دودھ زیادہ دیر تک بھی گرم ہوسکے گا اور بالائی بھی موٹی آئے گی اس پر۔