اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہر گھر میں ناشتے میں ڈبل روٹی کا استعمال معمول کے مطابق کیا جاتا ہے اور اسکول جانے والے بچوں کو بھی ڈبل روٹی کے سینڈوچ دیئے جاتے ہیں اور اس کے لیے ڈبل روٹی لاکر رکھ دی جاتی ہے تاکہ آسانی رہے۔
لیکن مسئلہ تو جب ہوتا ہے جب یہ ڈبل روٹی دو دن میں ہی خراب ہوجاتی ہے اور اس میں پھپھوندی لگ جاتی ہیں۔
اس کی ایک وجہ اس میں مسلسل لگنے والی ہوا بھی ہوتی ہے جو ربڑ بینڈ کھلنے یا ٹوٹنے کی وجہ سے ڈبل روٹی میں لگتی رہتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے ڈبل روٹی کو خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔
-
* | جب بھی ڈبل روٹی کا
پیکٹ کھولیں اس پر ربڑ بینڈ لگانے کے بجائے اس کے دونوں کناروں کو قینچی کی مدد سے
کاٹ لیں۔
|
-
* | پھر اس کے کاٹے گئے
کناروں کی مدد سے اس کو سخت گرہ لگا دیں تاکہ ہوا اندر نہ جائے۔
|
-
* اب اس کو فریچ میں رکھ دیں۔
|
-
* | اس طریقے سے ڈبل روٹی
خراب نہیں ہوگی اور ساتھ ہی تازہ بھی رہے گی۔
|